ایران کشیدگی کو ابراہیم معاہدوں کے تحت اسرائیل نواز ایجنڈے سے جوڑنے کی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی کوششیں پاکستان کے اصولی مؤقف کے سامنے ناکام ہو گئی ہیں۔

May 24, 2026

کوئٹہ ٹرین حملے کے خودکش بمبار بلال شاہوانی کا مفرور پس منظر سامنے آنے کے بعد عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے نوجوانوں کو ورغلا کر لاپتہ افراد کے جھوٹے بیانیے کے تحت استعمال کرنے کا گھناؤنا کھیل بے نقاب ہو گیا ہے۔

May 24, 2026

کوئٹہ میں پشین اسٹاپ اور چمن پھاٹک کے قریب عید منانے گھر جانے والے نہتے مسافروں کی شٹل ٹرین پر بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ، عوامی املاک اور عمارتوں کو شدید نقصان۔

May 24, 2026

دیہی علاقوں میں بھٹہ خوری یا کاشتکاری کے لیے پیشگی رقم کا لین دین ایک روایتی معاشی نظام ہے، جسے غلامی کا رنگ دینا بدنیتی پر مبنی ہے۔

May 24, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران میں اعلیٰ سطحی عسکری سفارت کاری اور اسلام آباد مذاکرات کے مثبت تسلسل کے نتیجے میں عالمی ڈیڈ لاک ٹوٹ گیا ہے اور خطے پر منڈلاتے جنگ کے بادل چھٹ گئے ہیں۔

May 24, 2026

لداخ میں بھارتی فوج کا چییتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے بعد، نئی دہلی کی جانب سے 1960 کی دہائی کے پرانے ونٹیج ہیلی کاپٹرز پر مسلسل انحصار اور فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

May 24, 2026

ڈیڈلائن سے کچھ گھنٹے قبل ایران مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا، پاکستان کو بتایا ہم جیت رہے ہیں، 15 ہزار میزائل ابھی بھی موجود

ایران کی جانب سے مذاکرات سے انکار پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جاری ثالثی کوششوں کیلئے بڑا دھچکا ہے، جبکہ خطے میں امن کی کوششیں پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
ایران کا مذاکرات سے انکار

ایران نے واضح کیا ہے کہ جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

April 7, 2026

تہران/اسلام آباد: ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم کرتے ہوئے پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی کوششوں میں شامل نہیں ہوگا، جبکہ خود کو اس تنازع میں مضبوط اور کامیاب پوزیشن میں قرار دیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے ثالثی کردار ادا کرنے والے پاکستان کو بتایا کہ وہ اس جنگ میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے اور اس کے پاس تقریباً 15 ہزار میزائل اور 45 ہزار ڈرونز موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے مذاکرات کے دوران بھی سخت مؤقف اختیار کیے رکھا اور کسی قسم کی پسپائی کے آثار ظاہر نہیں کیے، یہاں تک کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست سفارتی روابط منقطع کرنے سے قبل بھی اس کا رویہ غیر لچکدار رہا۔

اخبار کے مطابق ثالثوں کا کہنا ہے کہ ایران کے پیش کردہ اعداد و شمار ممکنہ طور پر مبالغہ آمیز ہو سکتے ہیں، تاہم یہ اس بات کی واضح عکاسی کرتے ہیں کہ تہران موجودہ صورتحال میں سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی بتا چکے ہیں کہ عین اس وقت جب ایران اور امریکا مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے قریب تھے، اسرائیل نے ایران کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے امن عمل کو شدید دھچکا پہنچا۔ ان کے مطابق ایسے حملوں نے سفارتی کوششوں کو متاثر کیا اور یہی وجہ ہے کہ ایران نے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔

ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات سے انکار پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جاری ثالثی کوششوں کیلئے بڑا دھچکا ہے، جبکہ خطے میں امن کی کوششیں پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو مشرق وسطیٰ میں طویل تنازع کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت اور سکیورٹی پر بھی مرتب ہوں گے۔

دیکھئیے:مذاکرات سے قبل اسرائیلی حملے نے امریکا ایران امن عمل سبوتاژ کر دیا، اسحاق ڈار

متعلقہ مضامین

ایران کشیدگی کو ابراہیم معاہدوں کے تحت اسرائیل نواز ایجنڈے سے جوڑنے کی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی کوششیں پاکستان کے اصولی مؤقف کے سامنے ناکام ہو گئی ہیں۔

May 24, 2026

کوئٹہ ٹرین حملے کے خودکش بمبار بلال شاہوانی کا مفرور پس منظر سامنے آنے کے بعد عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے نوجوانوں کو ورغلا کر لاپتہ افراد کے جھوٹے بیانیے کے تحت استعمال کرنے کا گھناؤنا کھیل بے نقاب ہو گیا ہے۔

May 24, 2026

کوئٹہ میں پشین اسٹاپ اور چمن پھاٹک کے قریب عید منانے گھر جانے والے نہتے مسافروں کی شٹل ٹرین پر بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ، عوامی املاک اور عمارتوں کو شدید نقصان۔

May 24, 2026

دیہی علاقوں میں بھٹہ خوری یا کاشتکاری کے لیے پیشگی رقم کا لین دین ایک روایتی معاشی نظام ہے، جسے غلامی کا رنگ دینا بدنیتی پر مبنی ہے۔

May 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *