"> پاک افغان سرحد پر جھڑپیں، جانی نقصانات کے دعوے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے - HTN Urdu پاک افغان سرحد پر جھڑپیں، جانی نقصانات کے دعوے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاک افغان سرحد پر جھڑپیں، جانی نقصانات کے دعوے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے

حال ہی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات مکمل ہوئے تھے، جن میں سرحدی سکیورٹی، دہشت گردی اور کشیدگی کم کرنے کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔
پاک افغان سرحد پر جھڑپیں

واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے بھی متوقع ہیں تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

April 8, 2026

اسلام آباد/خوست: پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلام خان سرحدی علاقے میں جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں دونوں جانب سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جھڑپیں پاکستان کے غلام خان سیکٹر اور افغانستان کے صوبہ خوست کے سرحدی علاقوں میں پیش آئیں، جہاں کچھ وقت تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو جانی نقصان پہنچانے کے دعوے کیے گئے ہیں، تاہم تاحال کسی بھی جانب سے ہلاکتوں یا زخمیوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال اب قابو میں آ چکی ہے اور فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات مکمل ہوئے تھے، جن میں سرحدی سکیورٹی، دہشت گردی اور کشیدگی کم کرنے کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے بھی متوقع ہیں تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے واقعات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں، اس لیے فوری سفارتی اور عسکری رابطوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

دیکھئیے:کابل کے زیرِ اثر رپورٹنگ: اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ زمینی حقائق مسخ کرنے کی دانستہ کوشش قرار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *