روس نے سکیورٹی خدشات کے باعث طالبان کے وزیرِ دفاع ملا یعقوب کی جانب سے جدید عسکری و دفاعی نظام کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کابل کی یقین دہانیوں کے باوجود ماسکو نے براہِ راست اسلحے کی فراہمی سے انکار کیا ہے۔

May 30, 2026

افغانستان میں طالبان نے اختیارات کی تقسیم کا اصول ختم کر کے تفتیش اور فیصلوں کو ایک ہی دائرہ اختیار میں ضم کر دیا ہے۔ خواتین پراسیکیوٹرز کی برطرفی، جیلوں میں قید خواتین میں 435 فیصد اضافہ اور قانون دانوں کے قتل نے افغان عدلیہ کو مکمل مفلوج کر دیا ہے۔

May 30, 2026

سابق افغان سیاست دان روہب اللہ جان نے امریکی امداد کی معطلی پر افغان عوام کو طالبان کے جبر کے خلاف پُرامن آواز اٹھانے کی تلقین کی ہے۔

May 30, 2026

بلوچستان میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل اے کی خاتون کمانڈر شہناز بلوچ کے اہلِ خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان سے مکمل اور حتمی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے.

May 30, 2026

طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عید کے خطبے میں عوام پر اندھی اطاعت لازم قرار دے دی ہے، جسے ماہرین نے اندرونی اختلافات اور اقتدار بچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

May 30, 2026

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے مابین واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں تجارت، سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی سمیت دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

May 30, 2026

پاک افغان سرحد پر جھڑپیں، جانی نقصانات کے دعوے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے

حال ہی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات مکمل ہوئے تھے، جن میں سرحدی سکیورٹی، دہشت گردی اور کشیدگی کم کرنے کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔
پاک افغان سرحد پر جھڑپیں

واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے بھی متوقع ہیں تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

April 8, 2026

اسلام آباد/خوست: پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلام خان سرحدی علاقے میں جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں دونوں جانب سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جھڑپیں پاکستان کے غلام خان سیکٹر اور افغانستان کے صوبہ خوست کے سرحدی علاقوں میں پیش آئیں، جہاں کچھ وقت تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو جانی نقصان پہنچانے کے دعوے کیے گئے ہیں، تاہم تاحال کسی بھی جانب سے ہلاکتوں یا زخمیوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال اب قابو میں آ چکی ہے اور فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات مکمل ہوئے تھے، جن میں سرحدی سکیورٹی، دہشت گردی اور کشیدگی کم کرنے کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے بھی متوقع ہیں تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے واقعات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں، اس لیے فوری سفارتی اور عسکری رابطوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

دیکھئیے:کابل کے زیرِ اثر رپورٹنگ: اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ زمینی حقائق مسخ کرنے کی دانستہ کوشش قرار

متعلقہ مضامین

روس نے سکیورٹی خدشات کے باعث طالبان کے وزیرِ دفاع ملا یعقوب کی جانب سے جدید عسکری و دفاعی نظام کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کابل کی یقین دہانیوں کے باوجود ماسکو نے براہِ راست اسلحے کی فراہمی سے انکار کیا ہے۔

May 30, 2026

افغانستان میں طالبان نے اختیارات کی تقسیم کا اصول ختم کر کے تفتیش اور فیصلوں کو ایک ہی دائرہ اختیار میں ضم کر دیا ہے۔ خواتین پراسیکیوٹرز کی برطرفی، جیلوں میں قید خواتین میں 435 فیصد اضافہ اور قانون دانوں کے قتل نے افغان عدلیہ کو مکمل مفلوج کر دیا ہے۔

May 30, 2026

سابق افغان سیاست دان روہب اللہ جان نے امریکی امداد کی معطلی پر افغان عوام کو طالبان کے جبر کے خلاف پُرامن آواز اٹھانے کی تلقین کی ہے۔

May 30, 2026

بلوچستان میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل اے کی خاتون کمانڈر شہناز بلوچ کے اہلِ خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان سے مکمل اور حتمی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے.

May 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *