"> آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی؛ ایران کا اقدام، لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی خطرے میں - HTN Urdu آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی؛ ایران کا اقدام، لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی خطرے میں
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی؛ ایران کا اقدام، لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی خطرے میں

آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا سب سے اہم راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی توانائی سپلائی اور معیشت پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔
آبنائے ہرمز میں جہاز دوبارہ روک دئیے گئے

اسرائیل نے لبنان میں جنگ کے دوران اب تک کے شدید ترین حملے کیے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے، جبکہ ایران نے اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔

April 8, 2026

تہران/بیروت: ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت روک دی ہے، جسے امریکا کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس اقدام کو لبنان میں اسرائیلی حملوں کے ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی خبررساں ادارے فارس نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے شدید حملوں کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کی آمدورفت کو روک دیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد محدود پیمانے پر چند جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم اسرائیلی کارروائیوں کے بعد ایران نے دوبارہ سخت کنٹرول نافذ کر دیا۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں جنگ کے دوران اب تک کے شدید ترین حملے کیے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے، جبکہ ایران نے اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا سب سے اہم راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی توانائی سپلائی اور معیشت پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ اقدام واضح پیغام ہے کہ اگر لبنان میں حملے جاری رہے تو نہ صرف جنگ بندی متاثر ہوگی بلکہ خطے میں کشیدگی ایک بار پھر شدید تصادم میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان کی صورتحال جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں، جس سے فریقین کے درمیان اختلافات مزید نمایاں ہو گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال میں جنگ بندی کا مستقبل غیر یقینی ہو چکا ہے، اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی عالمی سطح پر ایک نئے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

دیکھئیے:ایران نے امریکا کو وارننگ دے دی: بیک وقت سیز فائر اور اسرائیلی حملے ممکن نہیں؛ لبنان صورتحال پر سخت مؤقف

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *