سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں 10 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے میں شراکت داری کرے گی، جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہوں گی۔

April 10, 2026

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف عملے کو بحفاظت منتقل کیا بلکہ جہاز پر موجود ماہر ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی اور آگ بجھانے میں بھی مدد دی۔

April 10, 2026

افغانستان کو صرف ایک انسانی بحران کے طور پر دیکھنا ایک محدود اور خطرناک نقطہ نظر ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جہاں انسانی مسائل اور سیکیورٹی خطرات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور انہیں الگ کر کے سمجھنا ممکن نہیں۔

April 10, 2026

یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے مالدیپ کو 0-7 سے شکست دی تھی۔

April 10, 2026

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے

April 10, 2026

افغان وزیرِ ہائر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے کابل یونیورسٹی کے دورے کے دوران ادب کے ایک طالب علم کو ازبک ٹوپی پہننے پر سرِعام تھپڑ مار دیا۔ عینی شاہدین نے واقعے کو نسلی تذلیل اور ثقافتی شناخت پر حملہ قرار دیا ہے

April 10, 2026

کابل یونیورسٹی: افغان وزیرِ تعلیم کا طالب علم پر تشدد، ازبک ٹوپی پہننا جرم بن گیا

افغان وزیرِ ہائر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے کابل یونیورسٹی کے دورے کے دوران ادب کے ایک طالب علم کو ازبک ٹوپی پہننے پر سرِعام تھپڑ مار دیا۔ عینی شاہدین نے واقعے کو نسلی تذلیل اور ثقافتی شناخت پر حملہ قرار دیا ہے
افغان وزیرِ ہائر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے کابل یونیورسٹی کے دورے کے دوران ادب کے ایک طالب علم کو ازبک ٹوپی پہننے پر سرِعام تھپڑ مار دیا۔ عینی شاہدین نے واقعے کو نسلی تذلیل اور ثقافتی شناخت پر حملہ قرار دیا ہے

افغانستان میں وزیرِ ہائر ایجوکیشن کا طالب علم پر تشدد۔ ازبک ٹوپی پہننے پر تکرار اور سرِعام تھپڑ مارنے کے واقعے نے کابل یونیورسٹی میں سنسنی پھیلا دی۔ افغان عوام کا نسلی امتیاز پر شدید احتجاج

April 10, 2026

افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے اعلیٰ تعلیم شیخ ندا محمد ندیم کی جانب سے یونیورسٹی کے ایک طالب علم پر تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق وزیرِ موصوف نے ایک طالب علم کو محض اس لیے سرِعام تھپڑ رسید کر دیا کہ اس نے یونیورسٹی کی حدود میں اپنی روایتی “ازبک ٹوپی” پہن رکھی تھی۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کابل یونیورسٹی کے دورے کے دوران پیش آیا جہاں ادب کے ایک طالب علم اور وزیرِ ہائر ایجوکیشن کے درمیان تکرار ہوئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شیخ ندا نے طالب علم کی جانب سے پہنی گئی ازبک ٹوپی پر اعتراض کیا، جس کے بعد ہونے والی تلخ کلامی پر وزیر نے آپے سے باہر ہو کر طالب علم کے چہرے پر تھپڑ دے مارا اور اسے سخت تذلیل کا نشانہ بنایا۔

ثقافتی اور روایتی شناخت

واضح رہے کہ ازبک ٹوپی افغانستان میں آباد ازبک نژاد شہریوں کی قدیم جڑوں اور ان کی مخصوص روایتی ثقافت کی اہم علامت سمجھی جاتی ہے۔ افغانستان کے کثیر القومی معاشرے میں مختلف لسانی اور نسلی گروہ اپنی روایات کے مطابق لباس اور ٹوپیاں پہنتے ہیں، تاہم وزیر کے اس جارحانہ اقدام کو نسلی امتیاز اور ثقافتی جبر کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

عوامی و سماجی ردِعمل

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی خبر وائرل ہونے کے بعد افغان عوام اور انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے طلبہ کے ساتھ ایسا تضحیک آمیز سلوک تعلیمی اداروں میں خوف کا ماحول پیدا کر سکتا ہے اور یہ عدم برداشت کی انتہا ہے۔ اب تک افغان وزارتِ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ وضاحت یا معذرت سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں 10 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے میں شراکت داری کرے گی، جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہوں گی۔

April 10, 2026

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف عملے کو بحفاظت منتقل کیا بلکہ جہاز پر موجود ماہر ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی اور آگ بجھانے میں بھی مدد دی۔

April 10, 2026

افغانستان کو صرف ایک انسانی بحران کے طور پر دیکھنا ایک محدود اور خطرناک نقطہ نظر ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جہاں انسانی مسائل اور سیکیورٹی خطرات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور انہیں الگ کر کے سمجھنا ممکن نہیں۔

April 10, 2026

یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے مالدیپ کو 0-7 سے شکست دی تھی۔

April 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *