لندن اسکول آف اکنامکس میں 6 جون کو ہونے والی پاکستان پالیسی کانفرنس کے منتظمین، 40 ملین ڈالر کی پراسرار فنڈنگ اور یکطرفہ پینل کی تشکیل پر سفارتی حلقوں میں شدید سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

May 31, 2026

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سرینگر اور شوپیاں میں مسلم تعلیمی اداروں، جامعہ البنات اور جماعتِ اسلامی کے سابق سربراہ کی رہائش گاہ پر چھاپے مار کر خواتین کو ہراساں کیا۔

May 31, 2026

امریکی مؤرخ اسٹیفن کوٹکن کا ایران۔ پاکستان جوہری دعویٰ من گھڑت اور تضادات کا شکار ہے؛ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے فعال سفارتی اور معتبر مصالحتی کردار نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک بڑی عالمی جنگ سے محفوظ رکھا ہے۔

May 31, 2026

افغان طالبان کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف 82 عالمی تنظیموں نے جون میں طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین سے سفارتی تعلقات قائم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

May 31, 2026

تیس مئی کے مذاکرات جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لیے امتحان ہیں کہ وہ ہڑتالوں اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے نعروں سے پاک عملی نتائج اور عوامی ریلیف کو ترجیح دے۔

May 31, 2026

لندن کانفرنس میں جسٹس منصور علی شاہ کی شرکت اور قومی کامیابیوں کے بجائے متنازع امور کو ترجیح دینے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں ملک کا مثبت عالمی تشخص یکسر نظرانداز کیا گیا۔

May 31, 2026

برطانوی وزیراعظم کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر پاکستان کا شکریہ، سفارتی کوششوں کی ستائش

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کی ہے
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کی ہے

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے

April 14, 2026

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں استحکام لانے کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ عالمی امن بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کی سفارت کاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کیئر اسٹارمر نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ جمعہ کو ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔ اس دوران انہوں نے پاکستانی ہم منصب سے دریافت کیا کہ برطانیہ مذاکرات کے عمل کو کامیاب بنانے اور مثبت نتائج کے حصول کے لیے کس طرح اپنا معاون کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات کی حمایت ناگزیر ہے تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

پاکستانی قیادت کو خراجِ تحسین

اس سے قبل برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان نے بھی ایوان میں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششوں کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی یہ کاوشیں عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھی جا رہی ہیں اور اس وقت پوری دنیا ان اقدامات پر پاکستان کی احسان مند ہے۔

دیکھیے: ایران-امریکہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لئے پاکستان پرامید ہے، پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

لندن اسکول آف اکنامکس میں 6 جون کو ہونے والی پاکستان پالیسی کانفرنس کے منتظمین، 40 ملین ڈالر کی پراسرار فنڈنگ اور یکطرفہ پینل کی تشکیل پر سفارتی حلقوں میں شدید سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

May 31, 2026

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سرینگر اور شوپیاں میں مسلم تعلیمی اداروں، جامعہ البنات اور جماعتِ اسلامی کے سابق سربراہ کی رہائش گاہ پر چھاپے مار کر خواتین کو ہراساں کیا۔

May 31, 2026

امریکی مؤرخ اسٹیفن کوٹکن کا ایران۔ پاکستان جوہری دعویٰ من گھڑت اور تضادات کا شکار ہے؛ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے فعال سفارتی اور معتبر مصالحتی کردار نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک بڑی عالمی جنگ سے محفوظ رکھا ہے۔

May 31, 2026

افغان طالبان کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف 82 عالمی تنظیموں نے جون میں طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین سے سفارتی تعلقات قائم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

May 31, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *