"> افغانستان سے مارٹر حملہ: باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں گھر پر گولہ گرنے سے بچوں سمیت 3 افراد شہید، خواتین اور کمسن بچے زخمی - HTN Urdu افغانستان سے مارٹر حملہ: باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں گھر پر گولہ گرنے سے بچوں سمیت 3 افراد شہید، خواتین اور کمسن بچے زخمی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغانستان سے مارٹر حملہ: باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں گھر پر گولہ گرنے سے بچوں سمیت 3 افراد شہید، خواتین اور کمسن بچے زخمی

حکام کے مطابق زخمیوں میں عمر علی اور صادقہ بی بی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
باجوڑ سے مارٹر حملہ

واقعہ 15 اپریل کو لغڑے کے مقام پر پیش آیا، جہاں مرحوم درویش کے گھر پر مارٹر گولہ آ گرا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم عمر معاذ اور عظمیٰ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے

April 15, 2026

باجوڑ: ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے لوئی ماموند میں افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ ایک رہائشی گھر پر گرنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 15 اپریل کو لغڑے کے مقام پر پیش آیا، جہاں مرحوم درویش کے گھر پر مارٹر گولہ آ گرا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم عمر معاذ اور عظمیٰ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ سعیدہ بی بی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں عمر علی اور صادقہ بی بی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا، جبکہ سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں وقفے وقفے سے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جس کے باعث شہری آبادی عدم تحفظ کا شکار ہے۔

دیکھئیے:طالبان اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب: سابق افغان مشیر نے شواہد سامنے رکھ دیے

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *