"> پاکستان کی سفارتی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم: روسی ماہر نے اسلام آباد کو مؤثر عالمی ثالث قرار دے دیا - HTN Urdu پاکستان کی سفارتی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم: روسی ماہر نے اسلام آباد کو مؤثر عالمی ثالث قرار دے دیا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان کی سفارتی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم: روسی ماہر نے اسلام آباد کو مؤثر عالمی ثالث قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مشترکہ سفارتی کوششوں کے باعث 11 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ممکن ہو سکے
اسلام آباد مذاکرات پر پذیرائی

پاکستان نے ایک سنجیدہ اور ذمہ دار ریاست کے طور پر علاقائی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

April 15, 2026

اسلام آباد: روسی سفارتکار اور سیاسی ماہر انور عظیموف نے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے حل میں ایک مؤثر اور اہم ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے۔

روسی ادارے ایم جی آئی ایم او یونیورسٹی سے وابستہ انور عظیموف کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات اگرچہ کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، تاہم پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک سنجیدہ اور ذمہ دار ریاست کے طور پر علاقائی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مشترکہ سفارتی کوششوں کے باعث 11 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ممکن ہو سکے، جو اپنی نوعیت کا ایک اہم سفارتی اقدام تھا۔

روسی ماہر کے مطابق پاکستان کے امریکا، چین، سعودی عرب، ترکیے اور ایران کے ساتھ متوازن تعلقات نے اسے ایک قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آنے میں مدد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے تنازع کے دوران غیر جانبدار رہتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔

انور عظیموف نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک خطے میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ ہے اور مستقبل میں بھی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ایسے عالمی مسائل کے حل میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے جو براہ راست اس کے مفادات سے وابستہ نہیں ہیں، جس سے اس کی سفارتی اہمیت اور ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے متعدد سفارتی اقدامات کیے ہیں، جبکہ روس سمیت دیگر عالمی طاقتیں بھی خطے میں استحکام کے لیے کوششوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

دیکھئیے:اسلام آباد مذاکرات اور بھارت

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *