اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

آپریشن غضب للحق جاری: باجوڑ میں طالبان کی گولہ باری سے 3 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی

افغان طالبان سرحد پار سے شدت پسندوں کو پاکستان میں داخل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ناکامی کے بعد طالبان نے ردعمل میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔
غضب للحق جاری

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ ملک شاہین گاؤں پر کیا گیا، جہاں مارٹر گولے گرنے سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

April 15, 2026

باجوڑ: ضلع باجوڑ کے علاقے کٹ کوٹ میں افغان طالبان کی جانب سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت 3 شہری جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ بلااشتعال تھا جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ ملک شاہین گاؤں پر کیا گیا، جہاں مارٹر گولے گرنے سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان سرحد پار سے شدت پسندوں کو پاکستان میں داخل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ناکامی کے بعد طالبان نے ردعمل میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج نے واقعے کے فوراً بعد مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے مقام کو تباہ کر دیا اور قریبی افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں سرحد پار حملوں اور جوابی کارروائیوں کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

دیکھئیے:افغانستان سے مارٹر حملہ: باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں گھر پر گولہ گرنے سے بچوں سمیت 3 افراد شہید، خواتین اور کمسن بچے زخمی

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *