"> فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں اہم ملاقات: امریکا ایران مذاکرات پر پیشرفت زیر بحث - HTN Urdu فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں اہم ملاقات، امریکا-ایران مذاکرات پر پیشرفت زیر بحث
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں اہم ملاقات: امریکا ایران مذاکرات پر پیشرفت زیر بحث

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات، علاقائی سکیورٹی اور باہمی تعاون کے امور زیر بحث آئے۔
عاصم منیر کی ایرانی صدر سے ملاقات

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے، جبکہ دونوں جانب سے باہمی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا گیا۔

April 17, 2026

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے سرکاری دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے، جبکہ دونوں جانب سے باہمی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا گیا۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات، علاقائی سکیورٹی اور باہمی تعاون کے امور زیر بحث آئے۔

ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے اس موقع پر پاکستان اور اس کے عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی مبینہ جارحیت کے مختلف مراحل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اس دوران اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

میجر جنرل عبداللہی کا کہنا تھا کہ حالیہ تنازع میں استعمال ہونے والا تمام سازوسامان مقامی سطح پر تیار کیا گیا، جس کا سہرا ایرانی نوجوانوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف مکمل دفاعی تیاری رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران امریکا کے درمیان جاری سفارتی کوششوں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عسکری دورہ،خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر آمد: کمانڈر علی عبداللہی سے سکیورٹی امور پر گفتگو

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *