اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عسکری دورہ،خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر آمد: کمانڈر علی عبداللہی سے سکیورٹی امور پر گفتگو

دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی، جنہوں نے امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران اور پاکستان کا عزم مشترک اور مضبوط ہے۔
عاصم منیر کی خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر آمد

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے امور زیر بحث آئے۔

April 16, 2026

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ان کی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے امور زیر بحث آئے۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی، جنہوں نے امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران اور پاکستان کا عزم مشترک اور مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز تہران پہنچے تھے، جہاں ان کا دورہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کا مقصد مذاکراتی عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور مستقل جنگ بندی کے لیے پیش رفت کو ممکن بنانا ہے۔

دیکھئیے:وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *