ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

علی ظفر پر جنسی ہراسانی کیس کا معاملہ؛ میشا شفیع نے 50 لاکھ ہرجانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

اپیل میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ اگر میشا شفیع اپنے الزامات کو مکمل طور پر ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں تو دوسری جانب علی ظفر بھی خود پر لگنے والے الزامات کی مکمل طور پر تردید کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
علی ظفر ہراسانی کیس

لاہور ہائیکورٹ میں میشا شفیع کی جانب سے ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی نے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت نے کیس کے حقائق کا درست طریقے سے جائزہ نہیں لیا۔

April 29, 2026

لاہور: معروف گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان برسوں سے جاری قانونی جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ میشا شفیع نے سیشن کورٹ کے اس حالیہ فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جس میں انہیں علی ظفر کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میشا شفیع کی جانب سے ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی نے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت نے کیس کے حقائق کا درست طریقے سے جائزہ نہیں لیا۔ اپیل میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ اگر میشا شفیع اپنے الزامات کو مکمل طور پر ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں تو دوسری جانب علی ظفر بھی خود پر لگنے والے الزامات کی مکمل طور پر تردید کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہے، لہذا سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے قبل سیشن کورٹ کی ہرجانے سے متعلق ڈگری کو نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ میشا شفیع نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے سنائے گئے 50 لاکھ روپے ہرجانے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ یہ ہائی پروفائل کیس پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور سوشل میڈیا پر طویل عرصے سے زیرِ بحث رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہونے والی اس تازہ اپیل کے بعد اب قانونی ماہرین کی نظریں عدالتِ عالیہ کے ممکنہ فیصلے پر لگی ہیں، جو اس کیس کے مستقبل کا تعین کرے گا۔

دیکھئیے:میں بھی انسان ہوں، ہمیشہ فلٹرز جیسی نظر نہیں آ سکتی؛ جلد کے مسائل پر دنانیر مبین نے ناقدین کو کھری کھری سنا دیں

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *