"> بھارتی 'جولی ووڈ' کا نیا سیزن شروع: پاکستانی سرحد کے راستے لبنانی جنگجو کی کشمیر میں مبینہ انٹری؛ بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا اسکرپٹ سستے ایکشن فلموں سے بھی بدتر - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارتی ‘جولی ووڈ’ کا نیا سیزن شروع: پاکستانی سرحد کے راستے لبنانی جنگجو کی کشمیر میں مبینہ انٹری؛ بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا اسکرپٹ سستے ایکشن فلموں سے بھی بدتر

یہ نیا بیانیہ خود نئی دہلی کے اپنے سرکاری دعوؤں کی نفی کرتا ہے۔ ایک طرف ہندوستان عالمی سطح پر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ڈرونز، جدید ترین سینسرز، خاردار باڑ اور بائیومیٹرک اسکینرز پر مشتمل دنیا کا سب سے محفوظ سیکیورٹی نظام نصب ہے جہاں سے پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، لیکن دوسری طرف اپنی ہی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایسی بچکانہ کہانیاں گھڑی جاتی ہیں
بھارتی جولی ووڈ کا نیا ڈرامہ

پونچھ میں جیش اور لشکر کے نام پر شروع کیا جانے والا حالیہ 'سرچ آپریشن' دراصل اسی جولی ووڈ اسکرپٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد زمینی حقائق سے توجہ ہٹانا ہے۔

May 17, 2026

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی میڈیا کی جانب سے سرحد پار دراندازی کا ایک ایسا عجیب و غریب اور مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آیا ہے جس نے خود ہندوستان کے اپنے سیکیورٹی بیانیے کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ انڈین اوپن سورس انٹیلی جنس اکاؤنٹس اور ٹی وی چینلز پر یہ مہم چلائی جا رہی ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے ‘المعشوق’ سے تعلق رکھنے والا “بازی” نامی ایک لبنانی دہشت گرد پاکستان کے راستے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو چکا ہے، اور وہ لشکرِ طیبہ کے چار رکنی مبینہ گروپ کے ساتھ مل کر پونچھ کے علاقے میں سرگرم ہے۔

علاقائی سیکیورٹی امور کے مبصرین نے اس نئے دعوے کو ‘جولی ووڈ’ کی ایک اور سستی فلمی کہانی قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزنز میں “خفیہ پاکستانی کیمپوں” کے فرضی اسکرپٹ فلاپ ہونے کے بعد، اب ہندوستانی پروپیگنڈا فیکٹریوں نے ریٹنگز کو زندہ رکھنے کے لیے کہانی میں “لبنانی مصالحہ” شامل کر دیا ہے، تاکہ عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ لبنانی جنگجو پیر پنجال کے کٹھن پہاڑی سلسلوں کو کسی سیاح کی طرح پار کر کے مقبوضہ کشمیر پہنچ رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نیا بیانیہ خود نئی دہلی کے اپنے سرکاری دعوؤں کی نفی کرتا ہے۔ ایک طرف ہندوستان عالمی سطح پر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ڈرونز، جدید ترین سینسرز، خاردار باڑ اور بائیومیٹرک اسکینرز پر مشتمل دنیا کا سب سے محفوظ سیکیورٹی نظام نصب ہے جہاں سے پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، لیکن دوسری طرف اپنی ہی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایسی بچکانہ کہانیاں گھڑی جاتی ہیں کہ ایک لبنانی شہری دنیا بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈرز کو چکمہ دے کر کشمیر کے بیچوں بیچ پہنچ گیا۔ پونچھ میں جیش اور لشکر کے نام پر شروع کیا جانے والا حالیہ ‘سرچ آپریشن’ دراصل اسی جولی ووڈ اسکرپٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد زمینی حقائق سے توجہ ہٹانا ہے۔

دیکھئیے:بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف اور دھمکی آمیز بیان پر دفاعی حلقوں کا شدید ردِعمل

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *