اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

زیک گولڈ اسمتھ کا برطانوی حکومت کو خط عمران خان کی حمایت میں عالمی اور اسرائیلی لابی کے متحرک ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

August 22, 2026

مولانا فضل الرحمن کا متحدہ اپوزیشن کا اعلان عوامی مسائل سے زیادہ اپنی سیاسی اہمیت بچانے کی کوشش ہے۔

August 22, 2026

صدر پزشکیان کا کہنا ہے ایران طاقت کی پوزیشن میں ہے، اب جنگ ختم کرنا بہتر ہو گا۔

August 22, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ میں ہے، فتنہ الخوارج دشمن ملک سے وسائل حاصل کر رہا ہے۔

August 21, 2026

کے پی میں دہشت گردانہ واقعات کے باوجود اپوزیشن کی توجہ اڈیالہ جیل احتجاج پر مرکوز

ملک میں دہشت گردی کے سنگین چیلنجز کے باوجود تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی حکمتِ عملی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ملک میں دہشت گردی کے سنگین چیلنجز کے باوجود تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی حکمتِ عملی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کا پولیٹیکل سرکس؛ محمود خان اچکزئی کی صدارت میں اڈیالہ جیل کے باہر کل احتجاج کی پلاننگ شروع۔

May 19, 2026

ملک میں جاری سنگین سکیورٹی حالات اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کے باوجود اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سیاسی انتشار کو ترجیح دینے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایک طرف ملک کی سکیورٹی صورتحال انتہائی نازک ہے اور دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کا اقتدار کا تماشہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اسی سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ایک اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونے والے اس اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، شاہد خاقان عباسی، اسد قیصر اور اخونزادہ حسین یوسفزئی سمیت اپوزیشن کے دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہو رہے ہیں۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے حکمتِ عملی بنانا اور کل اڈیالہ جیل کے باہر ہونے والے مبینہ احتجاج کے بارے میں گفت و شنید کرنا ہے۔

ادارتی و عوامی حلقوں نے اس صورتحال کو ترجیحات کا بدترین بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ بے گناہ شہریوں کی لاشیں گر رہی ہیں، بنوں سے لے کر وزیرستان تک دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں، اور ہمارے پولیس اور پاک فوج کے جوان روزانہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، مگر یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ایک سزایافتہ قیدی کی خاطر ملاقاتوں اور احتجاج کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔

شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شاہد خاقان عباسی اور راجہ ناصر عباس جیسے لیڈران کو صوبے میں مرتے ہوئے بے گناہ شہری اور لہو لہان ہوتے ہوئے سیکیورٹی اہلکار نظر نہیں آتے؟ جہاں پورا صوبہ امن و امان کی آگ میں جل رہا ہے، وہاں پی ٹی آئی اور اس کے ہمنواؤں کو صرف “احتجاج احتجاج” کھیلنے کی سوجھی ہے۔

عوام اس وقت سکیورٹی اور سکون مانگ رہی ہے، جبکہ یہ سیاسی اشرافیہ بیرک نمبر 8 کے اسائنمنٹس پورے کرنے کے لیے قانون شکنی اور ملک میں انتشار پھیلانے پر تلی ہوئی ہے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ یہ پولیٹیکل سرکس اب فوری بند ہونا چاہیے اور ریاست و عوام کا تحفظ پہلی ترجیح ہونی چاہیے، نہ کہ کسی قیدی کا سیاسی ایجنڈا۔

دیکھیے: ریاست ماں کی مانند ہے مگر دہشت گردوں کے لیے نہیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان

متعلقہ مضامین

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

زیک گولڈ اسمتھ کا برطانوی حکومت کو خط عمران خان کی حمایت میں عالمی اور اسرائیلی لابی کے متحرک ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

August 22, 2026

مولانا فضل الرحمن کا متحدہ اپوزیشن کا اعلان عوامی مسائل سے زیادہ اپنی سیاسی اہمیت بچانے کی کوشش ہے۔

August 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *