اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

آئی ایس آئی پر مبینہ بدسلوکی کے الزامات: بی بی سی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیوں پر مبینہ بدسلوکی کے الزامات عائد کرنے کے بعد بی بی سی کو سوشل میڈیا پر شدید عوامی اور تکنیکی تنقید کا سامنا ہے، جہاں ناقدین اور ماہرین اسے صحافتی اثر و رسوخ کا غلط استعمال قرار دے رہے ہیں۔

بی بی سی کی جانب سے پاکستانی سیکیورٹی اداروں پر الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید مہم کا آغاز۔ ماہرین نے دستاویزی ثبوت فراہم نہ کرنے پر برطانوی ادارے کے دعووں کو صحافتی اصولوں کے منافی قرار دے دیا۔

May 28, 2026

بی بی سی کی جانب سے پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیوں، بالخصوص انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) پر اپنے رپورٹرز کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ادارے کے خلاف شدید تنقید نظر آ رہی ہے۔ عوامی اور صحافتی حلقوں میں اس اقدام کو مبالغہ آرائی اور سنسنی خیزی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث میں ناقدین کا کہنا ہے کہ بی بی سی جیسے عالمی ادارے کو اپنے نام اور تاریخی ساکھ کا پاس رکھنا چاہیے تھا۔ اگر ادارے کے پاس اپنے رپورٹرز کے ساتھ بدسلوکی کے کوئی حقیقی شواہد موجود ہیں تو انہیں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ پبلک فورم پر سامنے لایا جائے، بصورتِ دیگر ریاست کے انتہائی حساس اداروں پر بغیر کسی تحقیق کے من گھڑت الزامات لگانے سے مکمل گریز کیا جائے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ مؤقف بھی مضبوطی سے سامنے آیا ہے کہ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ سیکیورٹی ایجنسیاں عوامی سطح پر ایسے الزامات کا جواب نہیں دیتیں، اسی کا فائدہ اٹھا کر ان کا نام لے کر سنسنی پھیلانا انتہائی آسان کام بن چکا ہے۔

ناقدین کے مطابق محض صحافی ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی بھی دعوے کو بلا تحقیق اور بغیر ثبوت کے ایک حتمی حقیقت کے طور پر تسلیم کر لیا جائے۔

دوسری جانب ماہرینِ ابلاغ عامہ نے بھی اس معاملے پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حقائق کو مسخ کر کے مبالغہ آمیز انداز میں پیش کرنا، ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر ہراساں کرنے کی کوشش کرنا نہ صرف صحافتی اثر و رسوخ کا سنگین غلط استعمال ہے بلکہ یہ صریحاً بلیک میلنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کا طرزِ عمل کسی بھی طور پر پیشہ ورانہ صحافتی اصولوں، اخلاقیات اور بین الاقوامی اقدار کے مطابق نہیں ہے اور اس سے ادارے کی اپنی معتبریت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *