یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی پر ان کی طویل سیاسی جدوجہد، نظریاتی ثابت قدمی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے کردار کو یاد کیا جا رہا ہے۔

September 1, 2026

اسلام آباد کانفرنس میں طالبان حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر حکمرانی، خواتین کے حقوق اور سکیورٹی خطرات زیر بحث۔

September 1, 2026

بی ایل اے کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلِ خانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

بلوچستان میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل اے کی خاتون کمانڈر شہناز بلوچ کے اہلِ خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان سے مکمل اور حتمی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے.
کمانڈر شہناز بلوچ

کالعدم بی ایل اے کی خاتون کمانڈر شہناز بلوچ کے اہلِ خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کی تمام سرگرمیوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

May 30, 2026

تربت: بلوچستان میں سرگرم، بھارت کی ممنوعہ پراکسی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کو اب اپنے ہی گھروں سے شدید مزاحمت اور بائیکاٹ کا سامنا ہے. ایک حالیہ اور اہم پیش رفت میں بی ایل اے کے مفرور کمانڈر بشیر زیب گروپ سے تعلق رکھنے والی خاتون کمانڈر شہناز بلوچ کے قریبی خاندان اور رشتہ داروں نے ان سے اپنے تمام روابط ختم کرتے ہوئے مکمل اور حتمی لاتعلقی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے.

پریس کانفرنس

فتنہ الہندوستان کی ایجنٹ اور عسکریت پسند خاتون شہناز بلوچ کی والدہ رخصانہ، دادا اور ماموں نے تربت پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس معاملے کے تمام حقائق سامنے رکھے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عسکریت پسند کی والدہ رخصانہ کا کہنا تھا کہ شہناز بلوچ کے والد کا انتقال اس وقت ہو گیا تھا جب وہ محض 9 ماہ کی تھی. انہوں نے بتایا کہ شہناز بلوچ انتہائی کم عمری میں ہی پاکستان سے عمان منتقل ہو گئی تھی اور گزشتہ تقریباً 12 برسوں سے خاندان کا اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ یا خاندانی تعلق قائم نہیں ہے.

قانون کا احترام

خاتون کمانڈر کے اہلخانہ نے واضح کیا کہ وہ طویل عرصے سے پاکستان سے باہر مقیم تھی اور خاندان کو اس کی کسی بھی قسم کی انتہا پسندانہ سرگرمیوں، دہشت گردانہ نیٹ ورکس یا کسی بھی ممنوعہ و کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط کے بارے میں کبھی کوئی علم یا اندیشہ نہیں تھا۔

شہناز بلوچ کے ماموں اور دیگر قریبی رشتہ داروں نے پریس کانفرنس کے دوران دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہمارے خاندان کا شہناز بلوچ کے کسی بھی بیان، عسکری اقدام، ویڈیو یا ملک دشمن سرگرمیوں سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اور ہمارا پورا خاندان پرامن پاکستانی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے قانون، آئین اور ریاستی اداروں کا تہہ دل سے احترام کیا ہے اور مستقبل میں بھی اس پر کاربند رہیں گے.

دہشت گردی سے بیزاری کا اظہار

سیاسی اور سلامتی کے ماہرین کے مطابق، فتنہ الہندوستان کی آلہ کار اور دہشت گرد کمانڈر شہناز بلوچ کے سگے خاندان اور قریبی رشتہ داروں کی جانب سے پریس کلب میں آ کر اس نوعیت کی لاتعلقی کا اعلان کرنا ایک انتہائی اہم تزویراتی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ اقدام اس بات کا واشگاف ثبوت ہے کہ اب عام بلوچ قوم بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والی ان کالعدم تنظیموں اور دہشت گردی کی لعنت سے مکمل طور پر بیزار ہو چکی ہے اور وہ اپنے بچوں کو ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال ہونے سے بچانے کے لیے خود سامنے آ رہے ہیں.

متعلقہ مضامین

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *