افغانستان میں طالبان حکومت کے مخالف مسلح گروپ افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ قندوز میں طالبان فورسز کی ایک گشتی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے نتیجے میں دو طالبان اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تنظیم کے جنگجوؤں نے منگل 30 جون 2026ء کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے صوبہ کندز کے دارالحکومت کندز شہر کو نشانہ بنایا۔ حملہ کارتے آریانہ کے علاقے میں بندرِ کابل کے مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان کے اہلکار ایک رینجر گاڑی میں گشت پر مامور تھے۔
Freedom Fighters of the Afghanistan Freedom Front targeted a Taliban patrol Ranger vehicle at around 8:30 p.m. on Tuesday, June 30, 2026 in the Bandar-e-Kabul area of Karte Aryana, Kunduz the capital city of Kunduz province.
— Afghanistan Freedom Front (@FREEDOMFRONTAFG) July 1, 2026
The attack resulted in the deaths of two Taliban… pic.twitter.com/H2rJ8Vmmi0
تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں گشتی گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو طالبان اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مسلح گروپ نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب افغانستان فریڈم فرنٹ کے اس دعوے کی ابھی تک کسی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، اور نہ ہی طالبان حکومت کے حکام یا وزارتِ داخلہ کی طرف سے اس واقعے پر اب تک کوئی باقاعدہ ردعمل یا تبصرہ سامنے آیا ہے۔
دیکھیے: آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان میں گھسنے والے 4 افغان ڈرون مار گرائے گئے، آئی ایس پی آر