"> قندوز میں طالبان پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک: فریڈم فرنٹ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

قندوز میں طالبان کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، افغانستان فریڈم فرنٹ کا دعویٰ

افغانستان فریڈم فرنٹ نے قندوز شہر میں طالبان کی رینجر گاڑی پر حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
افغانستان فریڈم فرنٹ نے قندوز شہر میں طالبان کی رینجر گاڑی پر حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کا دعویٰ ہے کہ قندوز کے علاقے کارتے آریانہ میں طالبان کی رینجر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، طالبان حکومت کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

July 1, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت کے مخالف مسلح گروپ افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ قندوز میں طالبان فورسز کی ایک گشتی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے نتیجے میں دو طالبان اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تنظیم کے جنگجوؤں نے منگل 30 جون 2026ء کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے صوبہ کندز کے دارالحکومت کندز شہر کو نشانہ بنایا۔ حملہ کارتے آریانہ کے علاقے میں بندرِ کابل کے مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان کے اہلکار ایک رینجر گاڑی میں گشت پر مامور تھے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں گشتی گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو طالبان اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مسلح گروپ نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب افغانستان فریڈم فرنٹ کے اس دعوے کی ابھی تک کسی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، اور نہ ہی طالبان حکومت کے حکام یا وزارتِ داخلہ کی طرف سے اس واقعے پر اب تک کوئی باقاعدہ ردعمل یا تبصرہ سامنے آیا ہے۔

دیکھیے: آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان میں گھسنے والے 4 افغان ڈرون مار گرائے گئے، آئی ایس پی آر

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *