کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

ازبکستان نے افغانستان سے آنے والا منشیات بردار ڈرون مار گرایا

ازبکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی پہلی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو کلوگرام افیون برآمد کر لی۔
ازبکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی پہلی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو کلوگرام افیون برآمد کر لی۔

ازبکستان کی ریاستی سکیورٹی سروس نے صوبہ سرخندریا میں افغانستان سے آنے والے منشیات بردار ڈرون کو مار گرایا؛ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

July 5, 2026

ازبکستان نے افغانستان سے متصل سرحدی علاقے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور دو کلوگرام سے زائد افیون قبضے میں لے لی ہے۔ ازبک حکام کے مطابق سرحدی نگرانی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان سے ڈرون کے ذریعے اسمگلنگ کی کوئی کارروائی سامنے آئی ہے۔

ازبک سکیورٹی حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے دریائے آمو کے افغان کنارے سے ایک کواڈ کاپٹر ڈرون کے ساتھ دو کلوگرام اور 32 گرام افیون باندھ کر اسے ازبکستان کے صوبہ سرخندریا کی جانب روانہ کیا تھا۔ تاہم سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈرون کو اس کی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا اور منشیات کی کھیپ برآمد کر لی۔

سکیورٹی سروس نے واقعے کا فوجداری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جس کے تحت ڈرون کے لانچنگ مقام، منشیات کی متوقع منزل اور سرخندریا میں موجود ممکنہ سہولت کاروں کا تعین کیا جائے گا۔

ازبک حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے بعد سرحد پر منشیات کی متعدد کھیپیں پکڑی جا چکی ہیں، تاہم اسمگلنگ کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا یہ پہلا استعمال ہے جو سیکورٹی اداروں کے لیے ایک نیا چیلنج ہے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *