ازبکستان نے افغانستان سے آنے والا منشیات بردار ڈرون مار گرایا

ازبکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی پہلی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو کلوگرام افیون برآمد کر لی۔
ازبکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی پہلی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو کلوگرام افیون برآمد کر لی۔

ازبکستان کی ریاستی سکیورٹی سروس نے صوبہ سرخندریا میں افغانستان سے آنے والے منشیات بردار ڈرون کو مار گرایا؛ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

July 5, 2026

ازبکستان نے افغانستان سے متصل سرحدی علاقے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور دو کلوگرام سے زائد افیون قبضے میں لے لی ہے۔ ازبک حکام کے مطابق سرحدی نگرانی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان سے ڈرون کے ذریعے اسمگلنگ کی کوئی کارروائی سامنے آئی ہے۔

ازبک سکیورٹی حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے دریائے آمو کے افغان کنارے سے ایک کواڈ کاپٹر ڈرون کے ساتھ دو کلوگرام اور 32 گرام افیون باندھ کر اسے ازبکستان کے صوبہ سرخندریا کی جانب روانہ کیا تھا۔ تاہم سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈرون کو اس کی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا اور منشیات کی کھیپ برآمد کر لی۔

سکیورٹی سروس نے واقعے کا فوجداری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جس کے تحت ڈرون کے لانچنگ مقام، منشیات کی متوقع منزل اور سرخندریا میں موجود ممکنہ سہولت کاروں کا تعین کیا جائے گا۔

ازبک حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے بعد سرحد پر منشیات کی متعدد کھیپیں پکڑی جا چکی ہیں، تاہم اسمگلنگ کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا یہ پہلا استعمال ہے جو سیکورٹی اداروں کے لیے ایک نیا چیلنج ہے۔

متعلقہ مضامین

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

November 5, 2026

وفاقی آئینی عدالت نے مخصوص نشست سے متعلق جے یو آئی (ف) کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

November 5, 2026

پاکستان نے فاز میزائل کا پہلا پروازی تجربہ کیا، بھارت نے پرلے بیلسٹک میزائل آزمایا، دونوں ممالک کی دفاعی ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت۔

November 5, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں مزید 13 ووٹ درکار ہیں، تاہم صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دو تہائی اکثریت لازمی ہے۔

November 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *