"> پاکستان، روس ویبینار کا انعقاد، تجارت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان، روس ویبینار کا انعقاد، تجارت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور روس کے مابین دوسرا اعلیٰ سطح کا ویبینار کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے تجارت، توانائی اور علاقائی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان روس ویبینار

پاکستان اور روس کے مابین دوسرا اعلیٰ سطح کا ویبینار کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے تجارت، توانائی اور علاقائی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

July 10, 2026

پاکستان اور روس کے مابین اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دوسرا اعلیٰ سطح کا ویبینار کامیابی سے منعقد ہوا ہے۔ اس ورچوئل کانفرنس میں دونوں ممالک کے مقتدر حکام اور کاروباری نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

ویبینار کے دوران پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر اویس لغاری، روس میں پاکستان کے سفیر اور پاکستان۔روس بزنس کونسل کے چیئرمین نے کی۔ دوسری جانب روس کی طرف سے توانائی کے نائب وفاقی وزیر، وزارتِ خارجہ کے نائب ڈائریکٹر اور روس۔پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین نے اہم خطاب کیا۔

اس اہم مکالمے کا بنیادی مقصد پاکستان اور روس کے مابین تجارت، توانائی، تعلیم اور علاقائی روابط کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کے نئے مواقع کا جائزہ لینا تھا۔

شرکاء نے یوریشیائی ٹرانسپورٹ راہداریوں، سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، تعلیمی تبادلوں اور دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز کے درمیان روابط کو تیز کرنے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ویبینار کے اختتام پر دونوں ممالک کے نمائندوں نے طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے، باہمی تجارتی حجم میں اضافے اور علاقائی انضمام کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *