"> احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان کو جواب
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی قربانی کو تنخواہ کا معاوضہ قرار دینا اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے تشبیہ دینا اخلاق کے منافی ہے: احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان کو جواب

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کا خون کسی دنیاوی معاوضے یا تنخواہ کے ترازو میں نہیں تولا جا سکتا۔

July 14, 2026

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی بے مثال قربانی کو محض تنخواہ کا معاوضہ قرار دینا اخلاق اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے چند گزارشات سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کے بیان سے یہ تاثر پیدا ہوا جیسے انہوں نے جذبات کی رو میں بہہ کر شہدا کی عظیم قربانیوں کی قدر و منزلت کو کم کر کے پیش کیا، جس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوجی جوان اور افسران محض ملازمت نہیں کرتے بلکہ جان ہتھیلی پر رکھ کر دفاعِ وطن کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے قرآن و حدیث کے حوالے دیتے ہوئے زور دیا کہ شہادت کا مقام کسی دنیاوی معاوضے سے کہیں بلند ہے۔ تنخواہ عسکری خدمات کا معاوضہ ہو سکتی ہے لیکن اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کی کوئی مالی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔ آج مساجد، مدارس اور جلسوں کا امن انہی سرحدوں پر کھڑے سپاہیوں کی بدولت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے ہر شہری کا حق ہے لیکن شہدا کے مقام و مرتبے پر گفتگو کرتے ہوئے ایسے الفاظ سے گریز کرنا چاہیے جو ان کے پسماندگان اور پوری قوم کی دل آزاری کا سبب بنیں۔ احسن اقبال نے اپیل کی کہ شہدا کی قربانیوں کا احترام کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی سیاست سے بالاتر رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *