"> ضلع کرم میں ایف سی چوکی پر حملہ، 7 اہلکار زخمی، ایک حملہ آور ہلاک - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ضلع کرم میں ایف سی چوکی پر حملہ، 7 اہلکار زخمی، ایک حملہ آور ہلاک

ضلع کرم کے علاقے شلوزان تنگی میں مسلح افراد نے ایف سی کی چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے۔
ضلع کرم میں ایف سی چوکی پر حملہ

July 15, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی بزدلانہ کوشش سامنے آئی ہے، جہاں شلوزان تنگی کے علاقے میں واقع ایف سی کی ایک چوکی پر مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کے 7 اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کے فوری بعد چوکی پر تعینات ایف سی کے جوانوں نے انتہائی دلیری کے ساتھ جوابی کارروائی کی۔ سکیورٹی فورسز کی اس مؤثر اور دندان شکن جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی شدید زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کے سخت جواب کے بعد دیگر مسلح حملہ آور پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے اور بوکھلاہٹ میں اپنے ہلاک ہونے والے ساتھی کی لاش وہیں موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *