"> وانا میں خودکش حملہ ناکام، چار افغان خوارج ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

وانا میں افغان خوارج کا خودکش حملہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں افغان خوارج کا خودکش حملہ ناکام، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے چار دہشت گرد ہلاک۔
وانا میں افغان خوارج کا خودکش حملہ ناکام

وانا کی تحصیل کاری کوٹ میں افغان خوارج کے خودکش حملے کی کوشش ناکام؛ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور سمیت چار دہشت گرد ہلاک۔

July 16, 2026

وزیرستان: وانا کی تحصیل کاری کوٹ میں سکیورٹی فورسز نے افغان خوارج کے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری خودکش گاڑی کے ذریعے سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کی گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ حکام کے مطابق حملے کے دوران سکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

بعد ازاں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملہ آور سمیت چار خوارج ہلاک ہو گئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید کارروائیاں جاری ہیں تاکہ خطے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

دیکھیے: بلوچستان میں آپریشن شعبان کے تحت اب تک 126 دہشتگرد ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *