بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کڈن کولم سے متعلق حساس فائلیں اور نقشے ڈارک ویب پر لیک ہو گئے ہیں، جس سے ایٹمی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

July 15, 2026

افغانستان کے صوبے بادغیس میں 14 سالہ لڑکی نازگل کو خاندان کے دباؤ پر 63 سالہ طالبان میئر سے زبردستی بیاہنے کے چند ہی روز بعد مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ہے۔

July 15, 2026

اقوامِ متحدہ میں چینی سفیر سن لی نے ایران پر امریکی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک بار پھر شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

July 15, 2026

ضلع کرم کے علاقے شلوزان تنگی میں مسلح افراد نے ایف سی کی چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے۔

July 15, 2026

امریکی بحری ناکہ بندی کے ردعمل میں ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خطے میں توانائی کی ترسیل کے راستے یا تو سب کے لیے کھلے رہیں گے یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں۔

July 15, 2026

بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 126 ہو گئی ہے۔

July 15, 2026

بلوچستان میں آپریشن شعبان کے تحت اب تک 126 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 126 ہو گئی ہے۔
بلوچستان میں آپریشن شعبان کے تحت اب تک 126 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن شعبان اور دیگر مربوط کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 126 خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جن میں سے 88 صرف آپریشن شعبان میں ہلاک ہوئے۔

July 15, 2026

بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گرد عناصر کے قلع قمع کے لیے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی جانب سے شروع کیا گیا مشترکہ آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت کی جانے والی حالیہ کارروائیوں میں مزید 3 خارجی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زمین اور فضا سے انتہائی مؤثر اور مربوط حملے کیے۔ ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی متعدد پناہ گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جس کے بعد ‘آپریشن شعبان’ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

ذرائع نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ 5 جولائی سے اب تک صوبے کے مختلف حصوں میں جاری ‘آپریشن شعبان’ اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 126 خارجی دہشت گرد اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان کی پاک دھرتی سے آخری دہشت گرد کے مکمل خاتمے اور صوبے میں مستقل امن و استحکام کی بحالی تک ‘آپریشن شعبان’ پوری قوت کے ساتھ بلاامتیاز جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کڈن کولم سے متعلق حساس فائلیں اور نقشے ڈارک ویب پر لیک ہو گئے ہیں، جس سے ایٹمی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

July 15, 2026

افغانستان کے صوبے بادغیس میں 14 سالہ لڑکی نازگل کو خاندان کے دباؤ پر 63 سالہ طالبان میئر سے زبردستی بیاہنے کے چند ہی روز بعد مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ہے۔

July 15, 2026

اقوامِ متحدہ میں چینی سفیر سن لی نے ایران پر امریکی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک بار پھر شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

July 15, 2026

ضلع کرم کے علاقے شلوزان تنگی میں مسلح افراد نے ایف سی کی چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے۔

July 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *