"> افغان طالبان پاکستان دشمن گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں: جنرل سمیع سادات - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغان طالبان پاکستان دشمن گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں: جنرل سمیع سادات

سابق افغان کمانڈر جنرل سمیع سادات نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کو بھارت سے مالی معاونت حاصل ہو رہی ہے، جو بعد میں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے گروہوں کو پاکستان میں حملوں کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔
افغان طالبان پاکستان دشمن گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں: جنرل سمیع سادات کا دعویٰ

سابق افغان فوجی کمانڈر جنرل سمیع سادات نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان بھارت سے فنڈز لے کر پاکستان کے خلاف متحرک کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

July 17, 2026

سابق افغان کمانڈر جنرل سمیع سادات نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان پاکستان کے خلاف برسرِ پیکار کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کابل انتظامیہ پاکستان دشمن گروہوں کو ہر قسم کی عسکری اور مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل سمیع سادات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف حملے کرنے والے گروہوں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

جنرل سمیع سادات نے الزام عائد کیا کہ افغان طالبان کے بھارت کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ ان کے مطابق طالبان کو بھارت سے بھاری مالی امداد بھی موصول ہو رہی ہے۔ سابق افغان فوجی کمانڈر نے مزید دعویٰ کیا کہ بھارت سے ملنے والے مالی وسائل افغان طالبان بعد ازاں ٹی ٹی پی کو منتقل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی فنڈز بی ایل اے کو بھی فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ پاکستان کے اندر تخریبی کارروائیاں کر سکیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی سلامتی اور ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں پر کشیدگی طویل عرصے سے برقرار ہے۔

دیکھیے: طالبان وزیر کا سراج الدین حقانی پر تنقیدی وار، سینئر رہنماؤں کی وفاداری پر سوال

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *