"> ایل پی ایل سے قبل جعفنا کنگز کے بھارتی مالک منجوت کلرا گرفتار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن؛ کھلاڑی کو رشوت کی کوشش پر بھارتی فرنچائز مالک گرفتار

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔
لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن، میچ فکسنگ کے شبہے میں بھارتی مالک گرفتار

جعفنا کنگز کے بھارتی شریک مالک اور سابق انڈر19 کرکٹر منجوت کلرا کو کولمبو کے ایک ہوٹل سے کھلاڑی کو رشوت دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ایک بڑی کارروائی کی۔ پولیس نے لیگ کی فرنچائز جعفنا کنگز کے بھارتی شریک مالک کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

اسپورٹس انویسٹی گیشن یونٹ کے انسپکٹر سپُن ویداناگے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت منجوت کلرا کے نام سے ہوئی۔ منجوت کلرا 2018 کے انڈر19 ورلڈ کپ فائنل میں یادگار سنچری بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر ہیں، جنہوں نے بعد میں اسپورٹس مینجمنٹ کا شعبہ اختیار کیا۔

پولیس کے مطابق انہیں کولمبو کے ایک ہوٹل سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر ایک کھلاڑی کو 95 لاکھ سری لنکن روپے (تقریباً 28 ہزار 700 امریکی ڈالر) رشوت دینے والے تھے۔

پولیس کے مطابق متعلقہ کھلاڑی نے تقریباً 10 روز قبل پہلی مرتبہ رشوت کی پیشکش کیے جانے پر حکام کو آگاہ کر دیا تھا۔ تفتیشی حکام نے کھلاڑی کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم رپورٹس کے مطابق شکایت جعفنا کنگز کے ہی کھلاڑیوں بھانوکا راجاپکسا، اویشکا فرنینڈو اور دنیتھ ویلالاگے کی جانب سے درج کرائی گئی۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے واضح کیا کہ اس گرفتاری کے باوجود ایل پی ایل کا چھٹا ایڈیشن مقررہ شیڈول کے مطابق ہی شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز کولمبو میں جعفنا اور گالے کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوا۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ اس سے قبل بھی کرپشن اور میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آ چکی ہے۔ رواں سال جنوری میں سری لنکا کی ایک عدالت نے دمبولا تھنڈرز ٹیم کے برطانوی مالک تمیم رحمان کو میچ فکسنگ کے مقدمے میں 4 سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم یہ سزا 5 سال کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *