خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کی آڑ میں بدامنی کا خطرناک منصوبہ بنایا ہے جس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

October 3, 2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

افغانستان: طالبان کو مختلف صوبوں میں بیک وقت مزاحمت کا سامنا

پنجشیر میں افغانستان فریڈم فرنٹ کے حملے میں طالبان کا ایک رکن ہلاک، دو زخمی۔ بدخشاں میں طالبان اور جمعہ خان فتح کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں 5 طالبان ارکان ہلاک، 16 زخمی اور 5 لاپتا۔
افغانستان: طالبان کو مختلف صوبوں میں بیک وقت مزاحمت کا سامنا

افغانستان کے پنجشیر اور بدخشاں صوبوں میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیاں تیز۔ پنجشیر میں رینجر گاڑی پر حملہ، بدخشاں میں شدید جھڑپوں میں طالبان کا جانی نقصان۔

August 13, 2026

پنجشیر کے ضلع خِنج کے علاقے برجمَن میں 11 اگست کو افغانستان فریڈم فرنٹ نے طالبان اہلکاروں کو لے جانے والی ایک رینجر گاڑی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق اس کارروائی میں طالبان کا ایک رکن ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔ تنظیم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حملے میں طالبان کی رینجر گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ پنجشیر میں ماضی میں بھی طالبان مخالف مسلح گروہوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ تازہ واقعہ بھی صوبے میں جاری سکیورٹی کشیدگی اور طالبان مخالف کارروائیوں کے تسلسل کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

بدخشاں میں شدید جھڑپیں

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع نُسَے میں طالبان اور جمعہ خان فتح کے وفادار جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں طالبان کے 5 ارکان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، جبکہ 5 دیگر لاپتا ہیں۔

طالبان حکام کے مطابق نُسَے میں منگل کی سہ پہر شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کی دوپہر سے قبل مزید شدت اختیار کر گئیں۔ علاقے میں طالبان کا ایک ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتا دیکھا گیا، جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے علاقے میں حالات پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود کشیدگی میں کمی نہیں آسکی، بلکہ بعض مقامات پر صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔ جمعہ خان فتح کے وفادار جنگجوؤں اور طالبان کے درمیان جاری لڑائی نے بدخشاں میں طالبان کو درپیش داخلی سکیورٹی چیلنجز میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم جھڑپوں میں مخالف گروپ کے جانی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بدخشاں میں جمعہ خان فتح نے طالبان کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے ہونے والی جھڑپوں میں کئی طالبان اہلکار ہلاک اور گرفتار ہو چکے ہیں۔

یہ دونوں واقعات افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافے اور طالبان حکومت کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کی آڑ میں بدامنی کا خطرناک منصوبہ بنایا ہے جس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

October 3, 2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *