خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کی آڑ میں بدامنی کا خطرناک منصوبہ بنایا ہے جس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

October 3, 2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

بھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر، ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یومِ سیاہ کی کال

بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر کشمیری، سکھ اور دیگر اقلیتی برادریوں نے مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف 15 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منانے کا اعلان

بھارت کے قومی دن 15 اگست کے موقع پر مقبوضہ کشمیر، سکھ برادری اور شمال مشرقی ریاستوں نے مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بائیکاٹ کرتے ہوئے آج 'یومِ سیاہ' منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

August 15, 2026

بھارت میں 15 اگست کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر، سکھ برادری اور شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں شدید احتجاج، تقریبات کے بائیکاٹ اور ‘ومِ سیاہ منانے کی کالز سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کی متعصبانہ اور تشدد پسندانہ پالیسیوں سے مسلم، سکھ اور دیگر اقلیتی برادریان شدید نالاں ہیں۔ اقلیتوں اور مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے تحت ان کے بنیادی حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ قومی تقریبات سے برہم اور لا تعلق ہیں۔

یونائیٹڈ نیشنل فرنٹ آف آسام، نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ اور الائنس فار سوشلسٹ یونٹی اِن منی پور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں اور 15 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں۔ ان تنظیموں نے اپنے دیرینہ سیاسی مطالبات اور حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اس قدم کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب، کشمیری اور سکھ تنظیموں نے بھی مودی سرکار کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مہم شروع کر دی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ بھارت کا نام نہاد جمہوری روپ اب اقلیتوں پر مظالم اور غیر مساوی سلوک کی وجہ سے بے نقاب ہو چکا ہے۔

ان تمام علاقوں میں عوامی احتجاج اور کشیدگی کے پیشِ نظر بھارتی حکام نے امن و امان کی بحالی کا بہانہ بنا کر مختلف حساس اضلاع میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور ڈرون و اضافی نفری کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کی آڑ میں بدامنی کا خطرناک منصوبہ بنایا ہے جس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

October 3, 2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *