خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

October 2, 2026

تبدیلی کے 12 سال، صوابی کی سڑکیں پھر ندی نالوں میں تبدیل

صوابی میں بارش کے بعد سڑکیں ندی نالے بن گئیں۔ 12 سالہ اقتدار کے باوجود ابتر انفراسٹرکچر نے کے پی حکومت کی انتظامی ترجیحات بے نقاب کر دیں۔
تبدیلی کے 12 سال، صوابی کی سڑکیں پھر ندی نالوں میں تبدیل

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے 12 سالہ اقتدار کے باوجود صوابی میں بارش نے انتظامی تباہی کا پول کھول دیا۔ سڑکیں جھیل بن گئیں جبکہ قيادت سیاسی مصروفیات میں الجھی ہے۔

August 17, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں تیز موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں اور گلی کوچے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں، جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ پانی کے نکاس کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے اہم شاہراہیں اور تجارتی مراکز ندی نالوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی مسلسل گزشتہ 12 سال سے اقتدار میں ہے اور صوابی میں بھی یہ ان کی مسلسل تیسری حکومت ہے۔ اس کے باوجود بنیادی انفراسٹرکچر اور سیوریج کے نظام کی یہ حالت انتظامی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سیاسی و عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ، وقت اور طاقت صرف سیاسی احتجاج، مظاہروں اور قیدی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے گرد گھوم رہی ہو، تو عوام کو درپیش ایسے بنیادی مسائل کا پسِ پشت چلے جانا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔

صوابی کے شہریوں نے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے فوری طور پر سڑکوں سے پانی کی نکاسی اور نالوں کی صفائی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ عوام کو درپیش اذیت سے نجات مل سکے۔

دیکھیے: لکی مروت: تختی خیل قوم کا دہشتگردوں کے خلاف ڈٹ جانے اور پاک فوج کی حمایت کا عزم

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *