خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

October 2, 2026

دیر: آئی جی ایف سی نارتھ کا مشران کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر جرگے سے خطاب

دیر جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ راؤ عمران سرتاج نے مشران کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر خطاب کیا، عوام اور فورسز کے اعتماد کی مثال قرار۔
دیر: آئی جی ایف سی نارتھ کا مشران کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر جرگے سے خطاب

دیر کے گرینڈ جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے پروٹوکول سے ہٹ کر مشران کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر خطاب کیا، جبکہ امن و امان اور عوامی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

August 17, 2026

بعض اوقات تصاویر بولتی ہیں۔ دیر میں منعقدہ گرینڈ جرگے کے دوران آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا (نارتھ) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے مشران کے روبرو زمین پر بیٹھ کر خطاب کیا، جسے جرگے کی اصل روح کا عملی اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا پروٹوکول کے بغیر مجمعے میں بیٹھنا سکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان باہمی قربت، اعتماد اور احترام کی ایک واضح مثال کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔ یہ عمل اس بات کا عکاس ہے کہ عوام کا فوج پر اور فوج کا عوام پر بھروسا کس قدر مضبوط ہے۔

جرگے کی تفصیلات

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کی زیرِ صدارت دیر اپر اور دیر لوئر کے مشران، عمائدین اور متعلقہ انتظامی و سکیورٹی حکام کے ساتھ یہ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں دونوں اضلاع کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ اور مربوط لائحۂ عمل پر غور کیا گیا۔

جرگے میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن، ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ، کمانڈنٹ دیر سکاؤٹس، ڈپٹی کمشنرز دیر اپر و لوئر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز دیر اپر و لوئر سمیت ملک و مشران اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیر اپر اور دیر لوئر میں پائیدار امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت، سکیورٹی فورسز، پولیس اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

دیکھیے: لکی مروت: تختی خیل قوم کا دہشتگردوں کے خلاف ڈٹ جانے اور پاک فوج کی حمایت کا عزم

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *