حالیہ دنوں میں، 11 اگست 2026 کو اعجاز الحق اور کنٹریکٹر محمد زبیر کی گرفتاری نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل کو ایک بار پھر عوام کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

August 18, 2026

پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی وائرل ویڈیو نے وزیراعلیٰ کے پی کی اہلیت اور عدم تدبر پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 18, 2026

عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی حکم پر حکومت کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات سب کا حق ہیں، مگر کسی ایک قیدی کے لیے الگ قانون نہیں بن سکتا۔ حکومت اس فیصلے کا جائزہ لے کر نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

August 18, 2026

بنوں کے علاقے ڈومیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 90 لاکھ روپے کے انعامی کمانڈر ایوب ایوبی سمیت فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

August 18, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 90 ہزار جانی قربانیاں دینے والی قوم پر دہشتگردی کا الزام بے بنیاد ہے۔

August 18, 2026

مظفر نگر میں مسلم خاتون سے بدسلوکی کا واقعہ صرف ایک جرم نہیں بلکہ بھارت میں گہرے ہوتے ہوئے اقلیتی تعصب، آئینی حقوق کی پامالی اور مسلم خواتین کو نشانہ بنانے کی سیاست کا خوفناک مظہر ہے۔

August 18, 2026

نوے ہزار جانیں قربان کرنے والی قوم دہشتگردی کی حمایت کیسے کر سکتی ہے؟ عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 90 ہزار جانی قربانیاں دینے والی قوم پر دہشتگردی کا الزام بے بنیاد ہے۔
دہشتگردی کا الزام؟، 90 ہزار جانیں قربان کیں ہیں: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانیں قربان کیں، نیشنل ایکشن پلان کی کامیابیوں اور بیرونی مداخلت پر تفصیلی گفتگو۔

August 18, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جس قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دی، وہ دہشتگردی کی حمایت کیسے کر سکتی ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017 میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی پر قابو پایا گیا، جس سے ملک میں امن بحال ہوا اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا۔ ان کے مطابق پاکستانی قوم، افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سوات سے بلوچستان اور جنوبی پنجاب تک دہشتگردی کے خطرات کا مقابلہ کیا گیا، اور اڑھائی سے تین سال کے عرصے میں کراچی سے خیبر تک امن قائم ہوا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں سے مذاکرات اور انہیں دوبارہ آباد کرنے کی پالیسی نے چار سالہ انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو نقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگرد امام بارگاہوں، بچوں کی بسوں اور ٹرینوں جیسے نرم اہداف کو نشانہ بناتے ہیں، اور جعفر ایکسپریس جیسے حملے کی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے۔ ان کے مطابق دہشتگردی میں اضافے کی ایک وجہ بیرونی مداخلت بھی ہے، اور اس کے شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے فوری بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، تاہم ریاست نے ہر الزام کا مدلل جواب دیا۔ ان کے مطابق واقعے کے صرف آدھے گھنٹے میں ایف آئی آر کا اندراج کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔

عطا تارڑ نے کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کا عملی ثبوت قرار دیا اور کہا کہ بھارت خود بیرون ملک کارروائیوں کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔

ڈیجیٹل محاذ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائبر اسپیس میں دہشتگردی، خواتین کو ہراساں کرنے اور بچوں کے استحصال جیسے مسائل موجود ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے سائبر کرائم ونگ کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں تبدیل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے ڈیجیٹل ڈومین میں ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے کے لیے نیا شعبہ قائم کیا ہے، جہاں اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا کے مواد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی رنگ، نسل یا مذہب نہیں ہوتا، اور پاکستان کی بقا و استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں سے دنیا میں ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔

دیکھیے: بلوچستان: آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

حالیہ دنوں میں، 11 اگست 2026 کو اعجاز الحق اور کنٹریکٹر محمد زبیر کی گرفتاری نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل کو ایک بار پھر عوام کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

August 18, 2026

پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی وائرل ویڈیو نے وزیراعلیٰ کے پی کی اہلیت اور عدم تدبر پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 18, 2026

عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی حکم پر حکومت کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات سب کا حق ہیں، مگر کسی ایک قیدی کے لیے الگ قانون نہیں بن سکتا۔ حکومت اس فیصلے کا جائزہ لے کر نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

August 18, 2026

بنوں کے علاقے ڈومیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 90 لاکھ روپے کے انعامی کمانڈر ایوب ایوبی سمیت فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

August 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *