"> خیبر میں مبینہ افغان ٹی ٹی پی کارندہ گرفتار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

خیبر: شہریوں نے مبینہ افغان ٹی ٹی پی کارندے کو چوری کرتے پکڑ لیا

ضلع خیبر میں مقامی افراد نے ٹی ٹی پی سے وابستہ افغان شہری کو موٹر سائیکل چوری کی کوشش کے دوران گرفتار کر کے سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا۔
افغان ٹی ٹی پی کارندہ گرفتار

خیبر میں مقامی شہریوں نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے مبینہ افغان ٹی ٹی پی اہلکار کو پکڑ لیا۔ تفتیش جاری ہے۔

August 20, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں مقامی باشندوں نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ایک افغان شہری کو موٹر سائیکل چوری کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ کر سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ مقامی افراد نے اسے موقع پر ہی قابو کر لیا۔ ابتدائی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوری کی جانے والی اس موٹر سائیکل کو بعد میں کسی ممکنہ خودکش حملے میں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی اداروں نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس کے دیگر سہولت کاروں اور نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم، موٹر سائیکل کو خودکش حملے کے لیے استعمال کرنے کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

مقامی حلقوں کے مطابق ملک بھر بالخصوص سرحدی اضلاع میں چوری، ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی و جرائم پیشہ سرگرمیوں میں افغان شہریوں کی ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے افغان شہریوں کی غیر قانونی آمدورفت اور سرگرمیوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور ناخوشگوار واقعات میں ٹی ٹی پی اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف سکیورٹی اداروں کا آپریشن مسلسل جاری ہے، تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیکھیے: وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، اہم خارجی دہشتگرد ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *