"> وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، دہشتگرد ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، اہم خارجی دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ضلع وزیرستان میں کامیابی سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے اہم اور مطلوب دہشت گرد خارجی عبداللہ کو جہنم واصل کر دیا۔
وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، اہم خارجی دہشتگرد ہلاک

وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی؛ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کا اہم عسکریت پسند خارجی عبداللہ ہلاک۔ پاک فوج کے آپریشنز کامیابی سے جاری۔

August 19, 2026

سیکیورٹی فورسز نے وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد خارجی عبداللہ کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گرد چھپ کر سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اہم خارجی کو جہنم واصل کر دیا۔

ہلاک ہونے والا خارجی عبداللہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور فورسز کو شدید مطلوب تھا۔ علاقے میں مزید کسی بھی ممکنہ الخوارج دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن اور کلیئرنس سویپ بدستور جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سرحدی اضلاع بالخصوص وزیرستان میں فتنۃ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ مسلسل انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے اہم کمانڈر یکے بعد دیگرے منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر و ٹارگٹڈ آپریشنز کامیابی کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ خطے میں دائمی امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *