"> ٹی ٹی پی اور طالبان میں اختلافات کا دعویٰ من گھڑت قرار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ٹی ٹی پی اور افغان طالبان میں اختلافات کا دعویٰ من گھڑت پراپیگنڈا قرار

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔
ٹی ٹی پی اور طالبان میں اختلافات کا دعویٰ من گھڑت قرار

ٹی ٹی پی اور افغان طالبان میں اختلافات کا دعویٰ محض من گھڑت پراپیگنڈا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان خوارج کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کے درمیان مبینہ اختلافات اور دباؤ کے تمام دعوؤں کو من گھڑت اور گمراہ کن پراپیگنڈا قرار دے دیا گیا ہے۔ زمینی حقائق کے مطابق فتنۃ الخوارج کو افغان طالبان حکومت کی جانب سے بدستور مکمل تحفظ اور سرپرستی حاصل ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ بھی اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہے کہ افغان طالبان حکومت خوارج کو محفوظ پناہ گاہیں اور آپریشنل گنجائش فراہم کر رہی ہے، جس کے باعث پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

گرفتاریوں، نگرانی اور طالبان قیادت سے اختلافات سے متعلق خبریں دانستہ طور پر پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس کا مقصد دنیا کو یہ مغالطہ دینا ہے کہ طالبان حکومت خوارج کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے، جبکہ درحقیقت زمینی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت بعض افراد کے ذریعے یہ جعلی بیانیہ دانستہ طور پر آگے بڑھا رہی ہے تاکہ اپنے بنیادی نیٹ ورک، کمانڈ اسٹرکچر اور لاجسٹک نظام کو محفوظ رکھتے ہوئے محض کارروائی کا دکھاوا کیا جا سکے۔

حقیقی اقدامات کا مطلب فتنۃ الخوارج کی کمانڈ ساخت، تربیتی مراکز اور مالیاتی نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ ہے۔ افغان طالبان اور خوارج کے درمیان مبینہ دوری کا بیانیہ محض ایک سوچا سمجھا سیکیورٹی ڈرامہ ہے جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ اصل خطرے سے ہٹانا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *