پی ٹی ایم اور این ڈی ایم کے غیر ملکی روابط، سرحدی باڑ کی مخالفت اور پاکستان کے یومِ آزادی کو نظر انداز کرنے کے بیانیے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

August 20, 2026

ضلع خیبر میں مقامی افراد نے ٹی ٹی پی سے وابستہ افغان شہری کو موٹر سائیکل چوری کی کوشش کے دوران گرفتار کر کے سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا۔

August 20, 2026

شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دفاع، تجارت اور براہِ راست پروازوں کی بحالی سمیت اہم امور پر گفتگو۔

August 20, 2026

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور تاریخی اموی تعلقات کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان نئی تزویراتی و دفاعی شراکت داری ابھرنے لگی۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔

August 20, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے فیض آباد میں طالبان کے گورنر ہاؤس پر راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

August 20, 2026

شامی وزیرِ خارجہ کی پاکستان آمد

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور تاریخی اموی تعلقات کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان نئی تزویراتی و دفاعی شراکت داری ابھرنے لگی۔
شامی وزیرِ خارجہ کی پاکستان آمد

بنو امیہ کے دور میں جس دمشق سے شہزادوں کی برصغیر آمد ہوئی، آج وہی شام مکہ دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان کے قریب آ رہا ہے۔

August 20, 2026

قدیم سیاسی حکمتِ عملی کا ایک مشہور مقولہ ہے کہ دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے۔ عالمی سیاست اور تزویراتی امور میں یہ اصولی نقطہ اکثر نئی صف بندیوں اور غیر معمولی اتحادوں کی بنیادی وجہ بنتا ہے۔ پاکستان اور شام کے موجودہ سفارتی و دفاعی روابط کی ازسرنو بحالی کو اگر اس سیاسی نظریے، تاریخی پس منظر اور حال ہی میں طے پانے والے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تناظر میں دیکھا جائے تو خطے میں ایک عظيم تزویراتی تبدیلی کا تاثر ملتا ہے۔

رواں ماہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والا مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ مشرقِ وسطیٰ کی جدید تاریخ کا ایک انتہائی اہم موڑ ہے۔ اس سہ فریقی معاہدے نے تین اہم ترین مسلم ممالک (پاکستان کی عسکری صلاحیت، ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی اور سعودی عرب کی مالی و تزویراتی قوت) کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا ہے۔ اس نئے سیکیورٹی فریم ورک کے بعد شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا تقریباً دو دہائیوں بعد اسلام آباد کا دورہ کرنا کوئی اتفاقی واقعہ نہیں، بلکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ نئی شامی قیادت اب اس ان تینوں ممالک کو اپنے لیے ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد سہارا سمجھ رہی ہے۔

پاکستان اور شام کا تعلق محض موجودہ سیاسی مفادات تک محدود نہیں، بلکہ اس کی بنیادیں تاریخ میں گہری ہیں۔ تاریخِ اسلام میں دمشق بنو امیہ کا دارالحکومت رہا ہے۔ یہ وہی اموی خلافت تھی جس کے دور میں عماد الدین محمد بن قاسم نے سندھ پر فتح حاصل کی اور برصغیر پاک و ہند کے ساتھ پہلی باضابطہ اسلامی، سیاسی اور ثقافتی بنیاد رکھی۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور شام کے مابین ایک منفرد تاریخی، تہذیبی اور روحانی احترام کا رشتہ قائم ہے، جسے اب جدید سفارتی ضرورتوں کے تحت دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔

شام کو دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت، غیر قانونی فضائی حملوں اور زمین پر قبضے جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پہلے دن سے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم نہ کرتے ہوئے اس کی پالیسیوں کا سخت ترین مخالف اور مظلوموں کا حامی رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اسرائیل کی شکل میں ایک واضح تزویراتی چیلنج موجود ہے، جو “دشمن کا دشمن دوست” کے اصول کے تحت دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا اہم ذریعہ بن رہا ہے۔

شام کے لیے اس وقت اپنی تباہ شدہ فضائیہ اور دفاعی نظام کی ازسرنو تعمیر سب سے بڑا چیلنج ہے۔ جہاں ترکیہ اپنے ڈرونز اور فضائی دفاع سے تعاون کر سکتا ہے، وہاں پاکستان کم لاگت اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل جے ایف تھنڈر سمیت جیسے جنگی طیاروں، پائلٹس کی تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کے وسیع تجربے کے ساتھ شام کے لیے بہترین آپشن پیش کرتا ہے۔

اگرچہ اس دورے کے دوران جے ایف 17 کی فروخت کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا، لیکن مکہ معاہدے کی چھتری تلے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا تعاون شام کے لیے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو جدید بنانے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ پاکستان اگر اس موقع کو دانشمندی سے استعمال کرتا ہے تو وہ مشرقِ وسطیٰ کے اس نئے سیکیورٹی فریم ورک کا محور بن کر ابھر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

پی ٹی ایم اور این ڈی ایم کے غیر ملکی روابط، سرحدی باڑ کی مخالفت اور پاکستان کے یومِ آزادی کو نظر انداز کرنے کے بیانیے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

August 20, 2026

ضلع خیبر میں مقامی افراد نے ٹی ٹی پی سے وابستہ افغان شہری کو موٹر سائیکل چوری کی کوشش کے دوران گرفتار کر کے سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا۔

August 20, 2026

شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دفاع، تجارت اور براہِ راست پروازوں کی بحالی سمیت اہم امور پر گفتگو۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔

August 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *