"> سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، 18 دہشت گرد گرفتار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، 9 شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب نے 9 شہروں میں کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔
سی ٹی ڈی پنجاب، 18 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار، صوبہ بھر میں 3,357 کومبنگ آپریشنز میں 274 مشکوک افراد حراست میں۔

August 22, 2026

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبہ بھر کے 9 مختلف شہروں بشمول لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 18 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کارروائیوں کے دوران گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، بارودی مواد اور تخریبی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے 3,357 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران مجموعی طور پر 274 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *