محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبہ بھر کے 9 مختلف شہروں بشمول لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 18 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کارروائیوں کے دوران گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، بارودی مواد اور تخریبی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے 3,357 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران مجموعی طور پر 274 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔