"> سہیل آفریدی کا سرکاری ہیلی کاپٹر پر ہنگو دورہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

سرکاری وسائل پر سیاسی سرگرمی: سہیل آفریدی کی ہنگو آمد پر شدید تنقید

سہیل آفریدی کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگو پہنچنے کی اطلاعات کے بعد سرکاری وسائل کے سیاسی استعمال کا معاملہ زیرِ بحث آگیا۔
سہیل آفریدی کا سرکاری ہیلی کاپٹر پر ہنگو دورہ

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگو دورے پر سوالات، حکومت سے اخراجات اور نوعیت واضح کرنے کا مطالبہ۔

August 23, 2026

خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے مبینہ سیاسی استعمال سے متعلق ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے، جہاں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگو پہنچنے کی اطلاعات کے بعد صوبائی حکومت سے دورے کے اخراجات اور اس کی نوعیت واضح کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سہیل آفریدی سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگو پہنچے، جہاں ان کی آمد کو مبینہ طور پر ایک مجوزہ سیاسی مارچ کی تیاریوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال کسی سرکاری ذمہ داری کے تحت کیا گیا یا اس کا تعلق سیاسی سرگرمی سے تھا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری ہیلی کاپٹر کسی جماعتی یا سیاسی سرگرمی کے لیے استعمال کیا گیا تو اس کے اخراجات، منظوری اور قانونی جواز سے متعلق اہم سوالات جنم لیتے ہیں، کیونکہ ہیلی کاپٹر کے آپریشن پر ایندھن، دیکھ بھال اور دیگر اخراجات قومی خزانے سے برداشت کیے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا دوہرے معیار

سیاسی حلقوں کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ماضی میں دیگر حکومتوں کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے۔

ناقدین کے مطابق ایسے میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت سے بھی اسی معیار کے مطابق شفافیت اور جواب دہی کا مطالبہ کیا جانا چاہیے، کیونکہ اصول اگر عوامی پیسے کے تحفظ کا ہے تو اس کا اطلاق ہر سیاسی جماعت اور ہر حکومت پر یکساں ہونا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق سرکاری وسائل کے استعمال میں شفافیت کا تقاضا ہے کہ ایسے ہر دورے کا ریکارڈ عوام کے سامنے موجود ہو، تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ ریاستی وسائل کسی سرکاری ضرورت کے تحت استعمال ہوئے یا سیاسی سرگرمی کے لیے۔

خیبر پختونخوا کے عوام پہلے ہی صوبائی حکومت کی مالی ترجیحات اور سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق سوالات اٹھاتے رہے ہیں، جس کے باعث یہ معاملہ مزید توجہ حاصل کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *