"> داعش خراسان کے حملوں کے دعوے بے بنیاد قرار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

عنایت کلے، وانا حملوں کے دعوے: داعش خراسان کا پراپیگنڈا بے نقاب

عنایت کلے اور وانا حملوں کے داعش خراسان کے دعوؤں کی سرکاری تصدیق نہ ہو سکی۔ تنظیم صرف میڈیا میں موجودگی ظاہر کر رہی ہے۔
داعش خراسان

باجوڑ اور وانا میں حملوں کے داعش خراسان کے دعوے غیر مصدقہ نکلے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تنظیم کی معلوماتی جنگ کا حصہ ہے۔

August 24, 2026

دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کی جانب سے باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں پولیس اہلکار پر فائرنگ اور وانا میں امن کمیٹی کے رکن کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع اور تجزیہ کاروں کے مطابق ان دونوں واقعات کی تاحال کوئی واضح یا قابلِ اعتماد سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی، جس سے ان دعوؤں کی صداقت پر شدید سوالات اٹھتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش خراسان جیسے نیٹ ورکس اپنی عملی ناکامیوں کو چھپانے اور میڈیا میں اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے غیر مصدقہ واقعات کا سہارا لے رہے ہیں۔

ان دعوؤں کو اقوامِ متحدہ کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ داعش خراسان کا اصل مسکن اور سیکیورٹی چیلنج افغانستان کے اندر موجود ہے۔

رپورٹ اور ماہرین کے مطابق افغانستان میں طالبان حکام کے مسلسل دباؤ کے باعث داعش خراسان اپنے اثر و رسوخ کو برقرار رکھنے کے لیے معلوماتی جنگ اور پراپیگنڈے پر زیادہ تکیہ کر رہی ہے۔

عنایت کلے اور وانا کے واقعات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ تنظیم کا مقصد صرف پریس ریلیز کے ذریعے اپنی آپریشنل کامیابی کا جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے۔

دفاعی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کا تاثر پھیلانا ایک منظم حکمتِ عملی ہے، جبکہ زمینی حقائق کی روشنی میں آزادانہ تصدیق کے بغیر ان دعووں کی کوئی قانونی یا عسکری حیثیت نہیں ہے۔

دیکھیے: سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں: دہشت گرد گروہ مبالغہ آمیز دعوؤں پر مجبور

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *