"> وی آئی پی علاج کی فرمائش، ایک پاکستان کا نعرہ پھر سوالوں کی زد میں
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

عوامی نعروں سے اشرافیہ کلچر تک: عمران خان پر اشرافیہ کلچر کے فروغ پر شدید تنقید

بانی پی ٹی آئی کا پمز کے بجائے نجی اسپتال میں علاج کا مطالبہ دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر سوالات اٹھا رہا ہے، جسے ناقدین اشرافیہ کلچر کی مثال قرار دے رہے ہیں۔
وی آئی پی علاج کی فرمائش، ایک پاکستان کا نعرہ پھر سوالوں کی زد میں

August 24, 2026

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نجی ہسپتال میں منتقلی کی استدعا کے بعد مزید تین سزا یافتہ قیدیوں نے بھی نجی ہسپتالوں میں علاج کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، جس نے نظام انصاف اور مساوات کے نعروں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی اس درخواست کو دیکھ کر دیگر قیدیوں کی جانب سے بھی نجی ہسپتالوں کی فرمائش سامنے آنے کے بعد سیاسی و عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جیل میں نجی ہسپتالوں کے نام پر اشرافیہ کے لیے فائیو اسٹار قیام اور خصوصی مراعات حاصل کرنے کی شروعات کی جا رہی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جس پاکستان میں کروڑوں غریب شہری اور عام پاکستانی پمز اور پولی کلینک جیسے سرکاری اسپتالوں میں علاج کراتے ہیں، وہاں خود کو عام آدمی کا رہنما بتانے والے بانی پی ٹی آئی کا سرکاری نظام پر اعتماد نہ کرنا افسوسناک ہے۔ نجی اور مہنگے اسپتال کا انتخاب اشرافیہ کلچر کو پروموٹ کرنے کی کھلی مثال ہے۔

سیاسی تجزیہ کار سوال اٹھا رہے ہیں کہ اقتدار میں آنے سے قبل اور بعد میں دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والی قیادت کا اب یہ عمل کہاں کھڑا ہے؟ کیا آئین اور قانون کے تحت عام پاکستانی اور سزا یافتہ اشرافیہ کے لیے الگ الگ قوانین اور سہولیات ہوں گی؟

ناقدین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسپتال کا انتخاب اور ذاتی معالجین کی شرط بنیادی طور پر اسی ایلیٹ کلچر کی جڑیں مضبوط کرنے کی کوشش ہے جس کے خلاف بانی پی ٹی آئی نے دہائیوں تک سیاست کی۔ جیل میں بھی شاہانہ سہولیات کا اصرار ان کے ماضی کے تمام دعووں اور نعروں کی نفی کر رہا ہے۔

دیکھیے: عمران خان کے بعد 3 قیدیوں کا نجی علاج کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *