"> جنوبی وزیرستان: آپریشن 11 گرج میں 6 خوارج ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج، 6 خوارج ہلاک، اسلحہ و بارودی مواد آمد

جنوبی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج کے دوران 6 خوارج ہلاک، خوارج کا اسلحہ اور بارودی مواد کا ذخیرہ برآمد کرکے تباہ کر دیا گیا۔
جنوبی وزیرستان: آپریشن 11 گرج میں 6 خوارج ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 11 گرج میں 6 خوارج ہلاک، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد کا ذخیرہ برآمد و تباہ۔

August 25, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 11 گرج کیا، جس کے دوران 6 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خوارج کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی سے قبل علاقے کی فضائی نگرانی کی اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی۔ نگرانی کے دوران خوارج کو ایک مقام پر اکٹھا ہوتے دیکھا گیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف مؤثر فائرنگ کی۔

کارروائی کے آخری مرحلے میں کواڈ کاپٹر کے ذریعے فیصلہ کن کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی مکمل کرنے کے بعد خوارج کے ٹھکانے کی تلاشی بھی لی۔

اسلحہ اور بارود برآمد

تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، جبکہ خوارج کا قائم کردہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق برآمد ہونے والا مواد دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے اس کارروائی کو علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز جاری رہیں گے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

دیکھیے: خیبر پختونخوا: 7 ماہ میں 156 پولیس اہلکار جاں بحق، رپورٹ جاری

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *