"> خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

خاران: فتنہ الہندوستان کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری۔
خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

خاران میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی، سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

August 26, 2026

بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ دہشتگردوں کے فرار کے راستے محدود کر دیے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت خاران کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے علاقے میں ناکہ بندی کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ممکنہ فرار کے راستوں کو محدود کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مشتبہ ٹھکانوں اور دیگر مقامات کی تلاشی لی جا رہی ہے، جبکہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر علاقے کو محفوظ بنانا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور صوبے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

دیکھیے: ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلح جدوجہد جہاد نہیں، بغاوت ہے: 1,800 علماء کا متفقہ فتویٰ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *