ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی، حملہ آوروں کی تلاش جاری۔

August 29, 2026

عوامی دباؤ کے بعد لکی مروت امن کمیٹی نے متوازی نظام کے قیام پر معذرت کرتے ہوئے قانون کی پاسداری کا عہد کر لیا ہے۔

August 29, 2026

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی، انکوائری کمیٹی نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کردی۔

August 29, 2026

اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کو علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

August 29, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔

August 29, 2026

امریکہ نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ۔

August 29, 2026

امریکہ اور وینزویلا کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ، صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

امریکہ نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ۔
امریکہ کا وینزویلا کے 65 ارب بیرل تیل ذخائر پر کنٹرول، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

August 29, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے جاری بیان میں وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل کا معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر کے مطابق ان کی ہدایت پر وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ مل کر نجی شعبے کی شراکت سے یہ معاہدہ طے کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ کے تیل کے ذخائر دوگنا سے بھی زیادہ ہوجائیں گے جبکہ تیل کی رسد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اضافی تیل کی رسد مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا باعث بنے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے سے وینزویلا کو بڑی کامیابی حاصل ہوگی اور ملک کو خوشحالی کی جانب لے جانے میں مدد ملے گی۔

امریکی صدر کے مطابق امریکہ اور وینزویلا کے درمیان تعلقات پہلے ہی بہتر ہو رہے ہیں اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

متعلقہ مضامین

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی، حملہ آوروں کی تلاش جاری۔

August 29, 2026

عوامی دباؤ کے بعد لکی مروت امن کمیٹی نے متوازی نظام کے قیام پر معذرت کرتے ہوئے قانون کی پاسداری کا عہد کر لیا ہے۔

August 29, 2026

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی، انکوائری کمیٹی نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کردی۔

August 29, 2026

اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کو علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

August 29, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *