"> بنوں اور لکی مروت میں بدامنی: پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید، 9 ایف سی پلاٹونز طلب
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بنوں، لکی مروت میں سکیورٹی خدشات، 9 ایف سی پلاٹونز طلب

بنوں اور لکی مروت میں امن و امان کی خراب صورت حال اور صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث اضافی وفاقی ایف سی نفری طلب کر لی گئی۔
بنوں اور لکی مروت میں بدامنی: پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید، 9 ایف سی پلاٹونز طلب

بنوں اور لکی مروت میں سیکیورٹی ابتر ہونے پر 9 ایف سی پلاٹونز طلب۔ پی ٹی آئی حکومت پر انتظامی ناکامی اور عوامی مسائل کے بجائے جلسے جلوسوں میں مصروف رہنے پر شدید تنقید۔

August 29, 2026

بنوں اور لکی مروت میں امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے باعث صوبائی محکمہ داخلہ نے وفاق سے اضافی ایف سی نفری طلب کرلی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاق کو ارسال کیے گئے مراسلے میں لکی مروت کیلئے 4 جبکہ بنوں کیلئے 5 ایف سی پلاٹونز کی فوری تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔

سرکاری مراسلے کے مطابق دونوں اضلاع میں سکیورٹی خطرات، فائرنگ کے واقعات، سرکاری نقل و حرکت میں رکاوٹوں اور حساس تنصیبات کے تحفظ کے پیش نظر اضافی فورس درکار ہے۔

ایف سی کی اضافی نفری ضلعی جیل، جوڈیشل کمپلیکس، ڈپٹی کمشنر آفس، ہائی کورٹ بینچ اور گرڈ اسٹیشن سمیت اہم سرکاری تنصیبات پر تعینات کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔

امن و امان کی ذمہ داری؟

بنوں اور لکی مروت جیسے حساس اضلاع میں سکیورٹی صورتحال پر سوالات کے ساتھ صوبائی حکومت کی ترجیحات بھی زیر بحث ہیں۔ ایک طرف سرکاری ادارے اضافی نفری کیلئے وفاق سے مدد طلب کر رہے ہیں، دوسری جانب صوبے میں سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

خصوصاً پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کے تناظر میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ جب بعض اضلاع میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اضافی فورس درکار ہے تو سیاسی قیادت اور منتخب نمائندوں کی ترجیحات کیا ہونی چاہئیں؟

حکومت کو ایک طرف دہشتگردی اور سییورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے اضافی وسائل درکار ہیں، جبکہ دوسری طرف سیاسی سرگرمیوں اور جلسے جلوسوں کا سلسلہ جاری رہنے سے انتظامی توجہ اور وسائل کی تقسیم پر بحث پیدا ہو رہی ہے۔

دیکھیے: باجوڑ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان: پی ٹی آئی حکومت کے دعوے کھوکھلے ثابت

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *