"> ایران کا یو اے ای کے المنہاد ایئر بیس پر ڈرون حملے کا دعویٰ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ایرانی فوج کا امارات کے المنہاد ایئر بیس پر ڈرون حملے کا دعویٰ

ایران کا جزیرہ لارک حملے کے جواب میں یو اے ای کے المنہاد ایئر بیس کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ۔
ایران کا یو اے ای کے المنہاد ایئر بیس پر ڈرون حملے کا دعویٰ

ایرانی فوج نے المنہاد ایئر بیس پر امریکی اہلکاروں اور ہیلی کاپٹروں کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 31, 2026

ایران نے اردن کے بعد اب امارات میں بھی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ایرانی جزیرہ لارک پر امریکی حملے کے جواب میں کی گئی۔

ایران کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے المنہاد ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی اہلکاروں اور ہیلی کاپٹروں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

نیز یہ حملہ جزیرہ لارک پر پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں اور ایرانی شہریوں کی شہادت کے ردعمل میں کیا گیا۔

اس سے قبل اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کی تصدیق کی تھی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ بھی جزیرہ لارک پر امریکی حملے کا جواب تھا۔

اردن فوج نے کہا ہے کہ اس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 8 میزائلوں کو مار گرایا گیا۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز پر فضائی دفاعی میزائلوں کے ذریعے امریکی ڈرون ایم کیو 9 مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی مزید کسی بھی فوجی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

دیکھیے: مکہ دفاعی معاہدہ عملی مرحلے میں داخل، پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *