شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملے میں 16 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے، افغانستان میں موجود گروہ نے ذمہ داری قبول کرلی۔

September 18, 2026

افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے انٹرویو پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کو اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوشش مسترد کرتے ہوئے امن کے لیے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا ہے۔

September 18, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 21 شہید، 130 زخمی، 6 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز کے قریب دو دھماکوں میں 21 افراد شہید اور 130 زخمی ہوگئے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
کوہاٹ پولیس لائن دھماکا، 16 جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

کوہاٹ پرانی پولیس لائنز دھماکے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید اور 130 زخمی ہوگئے، جبکہ مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

September 18, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران دو دھماکوں کے نتیجے میں 21 افراد شہید اور 130 زخمی ہوگئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

شہید ہونے والوں میں 15 پولیس اہلکار شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 73 پولیس اہلکار ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں سے 20 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

دو دھماکے

پولیس کے مطابق کوہاٹ پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز کے گیٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکا ہوا۔ اس کے بعد ایک اور خودکش حملہ آور نے اسپیشل برانچ بلڈنگ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق دونوں دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق دھماکوں میں مجموعی طور پر 130 افراد زخمی ہوئے، جن میں 73 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 20 پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں فوری طبی امداد کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ریسکیو آپریشن جاری

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حکام کے مطابق 14 ایمبولینسز، ریسکیو اور ریکوری گاڑیوں سمیت 40 سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں شریک رہے۔

ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین نے کی۔ دوسری جانب کوہاٹ ہنگو روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کرکے علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی۔

وزیراعظم کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوں اور زخمیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *