شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملے میں 16 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے، افغانستان میں موجود گروہ نے ذمہ داری قبول کرلی۔

September 18, 2026

افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے انٹرویو پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کو اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوشش مسترد کرتے ہوئے امن کے لیے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا ہے۔

September 18, 2026

حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں کارروائیاں فوری بند کرے: پاکستان

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں کارروائیاں بند کرے: پاکستان

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے تجارتی جہازوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

پاکستان نے باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کی فوری بندش کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ حوثی ملیشیا اشتعال انگیز کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں کے بحری سلامتی، علاقائی امن اور استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

بحری راستوں پر تشویش

پاکستانی مندوب نے کہا کہ باب المندب اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش رکاوٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ سمندری بحران کے اثرات متاثرہ علاقوں تک محدود نہیں رہتے۔

ان کے مطابق اہم بحری گزرگاہوں میں غیر یقینی صورتحال سے عالمی تجارت، توانائی کی قیمتوں اور غذائی تحفظ کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کو آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں سمیت پیدا ہونے والی رکاوٹوں پر بھی گہری تشویش ہے۔

سعودی عرب سے یکجہتی

پاکستانی مندوب نے سعودی عرب کو درپیش حوثی کارروائیوں کو کھلی اور بلااشتعال جارحیت قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان سمندر اور خشکی پر معمول کے حالات کی جلد بحالی کے لیے تمام زیرِ التوا مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

پاکستانی مندوب کے مطابق ملک خطے اور دیگر امن پسند ممالک کے ساتھ مل کر سمندری امن و سلامتی اور تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا خواہاں ہے۔

دیکھیے: سعودی عرب کے دفاع کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ مضامین

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملے میں 16 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے، افغانستان میں موجود گروہ نے ذمہ داری قبول کرلی۔

September 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *