ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

طالبان کے پراپیگنڈا کی تشہیر؛ واشنگٹن پوسٹ پر سنگین سوالات

عالمی میڈیا کی جانب سے افغان طالبان رجیم کے من گھڑت دعوؤں کی تشہیر نے اصل حقائق مسخ کر دیے ہیں۔
طالبان کے پراپیگنڈا کی تشہیر

واشنگٹن پوسٹ نے طالبان کے پراپیگنڈا کو بغیر تصدیق شائع کر دیا۔ سرحد پار دراندازی کے بے بنیاد دعوؤں اور تضادات کا جائزہ۔

October 1, 2026

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے کابل میں قابض طالبان رجیم کے یکطرفہ بیانیے کو جوں کا توں شائع کرنے پر شدید تحفظات جنم لے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی میڈیا ایک ایسے مسلح گروہ کے من گھڑت دعوؤں کو فروغ دے رہا ہے جس نے افغانستان پر عوام کی مرضی کے خلاف قبضہ کر رکھا ہے۔

طالبان رجیم سن دو ہزار بیس کے دوحہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہو چکی ہے۔ کابل انتظامیہ خطے میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے، ای ٹی آئی ایم، آئی یو ایم اور القاعدہ جیسی متعدد کالعدم تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے۔ ان ہی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں ہزاروں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

طالبان کی جانب سے چھبیس اور ستائیس ستمبر کو دراندازی کے حوالے سے سامنے آنے والے دعوؤں میں واضح تضاد موجود ہے۔ پہلے گرفتار شہریوں کو سابق افغان فوج کا حصہ قرار دیا گیا، بعد ازاں اپنا ہی بیان بدل کر انہیں داعش خراسان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

حراست میں لیے گئے مبینہ جنگجوؤں کے ویڈیوز نے طالبان کے اس پراپیگنڈا کی قلعی کھول دی۔ سخت اور سرد پہاڑی علاقوں میں لڑنے والے عناصر کے بجائے ان ویڈیوز میں استری شدہ نفیس ملبوسات پہنے غیر مسلح افراد دکھائے گئے، جو زمینی حالات سے قطعی میل نہیں کھاتے۔

جون سے بدخشاں، کنڑ اور نورستان میں سونے کی کانوں پر جبری قبضے کے خلاف عوامی ردعمل عروج پر ہے۔ طالبان رجیم اپنے اندرونی بحران اور انتظامی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے جھوٹے دعوؤں اور مسلسل پراپیگنڈا کا سہارا لے رہی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کو ان بے بنیاد دعوؤں کی تشہیر سے گریز کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *