ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملہ: بی ایل اے کے 4 میڈیا کمانڈرز ہلاک

افغان صوبے ہلمند میں فضائی کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے کا مبینہ میڈیا سینٹر تباہ کر دیا گیا، جس میں 4 میڈیا کمانڈرز سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
بی ایل اے کے 4 میڈیا کمانڈرز ہلاک

ہلمند کے ضلع گرمسیر میں فضائی کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے کا میڈیا سینٹر تباہ کر دیا گیا، جس میں 9 عسکریت پسند مارے گئے۔

October 1, 2026

پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق یکم اکتوبر کی صبح افغانستان کے صوبے ہلمند میں فضائی کارروائی کی گئی ہے۔ اس کارروائی میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مبینہ میڈیا آپریشنز سینٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کارروائی صبح چار بج کر پینتالیس منٹ پر ضلع گرمسیر میں انجام دی گئی۔ فضائی حملے کے نتیجے میں میڈیا آپریشنز سے وابستہ چار اہم کمانڈرز سمیت نو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں شیروان بلوچ، حذیفہ بلوچ، فاروق بلوچ اور حضرت بلوچ شامل ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام افراد کالعدم تنظیم کے میڈیا آپریشنز کے ذمہ دار تھے۔

ذرائع کے مطابق نشانہ بننے والا کمپاؤنڈ ملا نادر نامی شخص کی ملکیت تھا، جو نیمروز میں طالبان بارڈر فورس کا کمانڈر اور ہلمند میں تنظیم کا مبینہ سہولت کار ہے۔ اس مرکز سے بلوچستان میں کارروائیوں کے لیے تشہیری مواد اور پروپیگنڈا نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا۔

پاکستانی حکام کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں اور سہولت کاری کے نیٹ ورک کے خلاف کی گئی ہے۔ پاکستان نے افغان سرزمین کے کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعوؤں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی موجودگی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ حکام نے اعادہ کیا کہ سرحد پار سے متحرک دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دیکھیے: نورستان کامدیش میں طالبان کی چوکیاں مزاحمتی فورسز کے قبضے میں

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *